Halloween Costume ideas 2015

جموں و کشمیر کے طلباء نے فوج کے سربراہ سے ملاقات کی

نئی دہلی، جموں و کشمیر کے 25 طلباء کے گروپ نے ،جس میں 20لڑکے اور5 لڑکیاں شامل تھیں او رجن کے ہمراہ 5 ٹیچر بھی تھے ، دہلی کا دورہ کیا اورچیف آف دی آرمی اسٹاف(سی او اے ایس) جنرل بپن راوت سے ملاقات کی۔یہ لوگ قومی متحدہ ٹورپر آئے ہیں۔جنرل بپن راوت نے طلباء کے ساتھ ان کے متعلقہ علاقوں میں پوسٹنگ کے دوران اپنے تجربات سے انہیں واقف کرایا اور طلباء پر زور دیا کہ وہ سخت محنت کریں ، نیز قومی تعمیر کے کام میں سرگرمی سے حصہ لیں۔انہوں نے طلباء پر یہ زور بھی دیا کہ وہ ہندوستان کی مسلح افواج میں شامل ہوجائیں اور قوم کے کاز کی خدمت کریں۔

قومی متحدہ ٹوردراصل جمو ں وکشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں کے جوانوں کے لئے تعلیمی اور ترغیبی ٹور ہوتے ہیں، جن کا مقصد ملک کے قیمتی ورثے سے اور اس وقت جاری متعدد ترقیاتی اور صنعتی کوششوں سے ان کو واقف کرانا ہوتا ہے۔اس ٹور کے ذریعے یہ طلباء اپنے کیریئر کے سلسلے میں متعدد متبادلات سے واقف ہوسکیں گے اور انہیں سرکردہ شخصیات سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget