Halloween Costume ideas 2015

ایئرکنڈیشنرز کے درجہ حرارت کو مقرر کرنے سے متعلق بی ای ای کی سفارشات پر اکثر پوچھے جانے والے سوالات

Image result for images - air conditioner
سوال:1 بی ای ای(بیورو آف انرجی ایفشی اینسی) کا ایئر کنڈیشنروں کا بہترین سطح پر درجہ حرارت مقرر کرنے کا کیا مقصد ہے؟

جواب: بیورو آف انرجی ایفیشی اینسی (بجلی کی وزارت) نے بڑے کاروباری(کمرشیل) اداروں کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں، جن کا مقصد ایئرکنڈیشنروں کے درجہ حرارت کوآرام دہ زون؍چارٹ کے اندر اندر بہترین سطح پر درجہ حرارت مقرر کرنے سے بجلی کی اچھی بچت کی جاسکتی ہے۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ درجہ حرارت کو کنوینشنل 21-20 ڈگری سیلسییس میں تبدیل کرنے سے تقریباً 24 فیصد تک بجلی کی بچت کی جاسکتی ہے۔

سوال:2 اس قدم سے اندازاً کتنی بجلی کی پوٹینشیل بچت ہوتی ہے۔

جواب: اس طرح کی اقدامات سے مجموعی طورپر بجلی کی پوٹینشیل بچت اندازاً 20 بلین یونٹ(یعنی 10ہزار کروڑ رپے کے مساوی) سالانہ کی بچت ہوگی۔ اس طرح کی تجاویز سے صارفین اگر تقریباً آدھی (50فیصد) بچت بھی کرلیتے ہیں تو اس کے نتیجے میں تقریباً 10 بلین یونٹ بجلی کی بچت ہوسکے گی اور اس کے سبب ہر سال 8.2 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ CO2کے اخراج میں کمی ہوسکتی ہے۔

سوال:3 مقررہ 24 ڈگری سیلسیس (ڈیفالٹ) سے کیا مراد ہے؟ کیا صارفین اپنے اے سی کے درجہ حرارت اس سے کم سطح پر ایڈجسٹ ؍تبدیل کرسکیں گے؟

جواب: ڈیفالٹ سیٹنگ کا مطلب ہے کہ اس مقررہ درجہ حرارت پر مشین بازار میں آئے گی۔ اس کے مطابق جب بھی کبھی مشین (اے سی) کو کھلا جائے گا تو اس کا اس وقت موجود درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس پر رہے گا۔ تاہم صارف؍یوزر ایئرکنڈیشنر کا درجہ حرارت پر قائم کرسکتا ہے۔ یعنی اپنی پسند کے مطابق کم یا زیادہ کرسکتا ہے۔

سوال:4 اے سی کا 24 ڈگری سیلسیس کے مساوی ٹاپ ریسٹ درجہ حرارت کیوں مفید ہے؟

جواب: انسانی جسم کا درجہ حرارت عموماً 37-36 ڈگری سیلسیس ہوتاہے۔ عام طورپر یہ دیکھا گیا ہے کہ بڑے کاروباری اداروں جیسے ہوٹلوں، ہوائی اڈوں اور دفتروں میں، اے سی چلانے والا عملہ کم تر درجہ حرارت (تقریباً 21-18ڈگری سیلسیس) پر برقرار رکھتا ہے۔ ان کا ماننا ہوتا ہے کہ اس سے اے سی نظام کی ٹھنڈک یا ٹھنڈا کرنے سے متعلق کاکردگی بہتر ہوتی ہے، جبکہ دوسری جانب درجہ حرارت کی 21-18 ڈگری سیلسیس کی رینج میں برقرار رکھنے کے سبب اندرونی ایمبیس منٹ بہت زیادہ ٹھنڈی ہوجاتی ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کو گرم کپڑے پہننے پڑتے ہیں، جس سے بجلی کی بربادی ہوتی ہے۔ کمفرف چارٹ(آرام دہ چارٹ) کے مطابق 25 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت، انسانی جسم کے لئے آرام دہ اور مناسب ہے۔

سوال:5 اگرچہ کمرے میں زیادہ افراد ہیں، آرادم دہ حالت کو برقرار رکھنا ممکن ہوگا۔

جواب: درجہ حرارت کی وہی سیٹنگ اسے سی کو مناسب طورپر ٹھنڈا کرنے کے قابل ہوگی چاہے کمرے میں زیادہ افراد ہی کیوں نہ ہوں۔ ایسی صورت میں کمپریسر کو زیادہ دیر تک کام کرنا پڑتا ہے، جب تک کہ ایکولیبیریم ٹائم تک نہیں پہنچ جاتا۔

سوال:6 اے سی ڈیفالٹ درجہ حرارت کو 24 ڈگری سیلسیس پر برقرار رکھنے کے کیا فوائد ہیں۔

جواب: یہ اندازہ ہے کہ کمرے کے درجہ حرارت میں ایک ڈگری سیلسیس کا اضافہ کرنے سے ہم تقریباً 6 فیصد تک بجلی کی بچت ہوتی ہے۔ کمرے کے درجہ حرارت کو 21-20ڈگری سیلسیس کے درمیان رکھا جاتا ہے، جبکہ آرام دہ حالت کے مطابق موزوں درجہ حرارت 24-25 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہوتا ہے۔ 20 ڈگری سیلسیس سے 24 ڈگری سیلسیس میں تبدیلی پر غور کریں تو اس میں 4ڈگری سیلسیس اضافہ کرنے کی صلاحیت ہے، جس سے تقریباً 24 فیصد بجلی کی بچت ہوسکتی ہے۔

اس طرح یوزرس(استعمال کرنے والے) اپنے ایئرکنڈیشنروں کو 24ڈگری سیلسیس پر چلا کر بجلی کی اہم مقدار (اور پیسے) کی بچت کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔

سوال:7 وہ کون سے پوٹینشیل عمارتیں اور علاقے ہیں جہاں بی ای ای ان رہنما خطوط کے نفاذ کے لئے نشاندہی کررہی ہے۔

جواب: ان رہنما خطوط کا نفاذ کا ہدف فی الحال بڑے کمرشیل (کاروباری) اداروں سے ہوائی اڈوں، ہوٹلوں، شاپنگ مالز، دفتروں اور سرکاری بلڈنگز(وزارتوں اور ان سے منسلک دفتروں، ریاستی حکومت اور سرکاری شبعے کے دفتروں) کے لئے رکھا گیا ہے۔

سوال:8 آرام دہ چارٹ!زون سے کیا مراد ہے؟

جواب: (اے ایس ایچ آر اے ای) اسٹینڈرڈ 2013-55 انسانی قبضے قوت برداشت کے لئے تھرمل ماحولیاتی حالات کے مطابق تھرمل کمفرف زون ایک دماغی حالت سے جو تھرمل ماحول کے ساتھ تسلی؍اطمینان کا اظہار کرتی ہے۔ یہ حالت انفرادی معیارات جیسے کیڑے، میٹابولزم وغیرہ کے علاوہ انسانی جسم کے ذریعے استعمال کئے جانے والے درجہ حرارت، نمی کی سطح اور ہوا کے بہاؤ کے محسوس کئے جانے سے اس کی شناخت ہوتی ہے۔ ہم تھرملی کمفرٹیبل ان معیارات کے خصوصی سلسلے کے اندر محسوس کرتے ہیں۔ تکنیکی تجزیے اشارہ کرتے ہیں کہ یکساں حالت میں اپنی مطلوبہ سطح کے مطابق آرام دہ سطح حاصل کرنے کے لئے درجہ حرارت 25-24 ڈگری سیلسیس ہوسکتا ہے جس میں نمی اور ہوا کی مطلوبہ سطح بھی شامل ہے۔ درج ذیل چارت میں کمفرف زون سے ہندوستانی موسمی حالت کو دکھایا گیا ہے۔

سوال:9 کیا اس وقت ایڈوائزری ضروری ہے؟

جواب: کاروباری اداروں کے لئے رضاکارانہ طورپر اپنانے کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ اس کا مقصد صارفین میں بیداری میں اضافہ کرنا نیز رہنما خطوط کو اپنانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ وزارت بجلی کے ذریعے 6-4 ماہ کی بیداری مہم کے بعد ایک سرکاری سروے کیا جائے گا۔

سوال:10 کیا 18 ڈگری سیلسیس پر تھرمواسٹیٹ برقرار رکھنےپر کمرہ 24ڈگری سیلسیس کے مقابلے میں زیادہ جلدی ٹھنڈ نہیں ہوگا۔

جواب: نہیں، تھرمواسٹیٹ کا کام صرف کمرے کے اندر کی ہوا کو چیک کرتا ہے اور جب درجہ حرارت مطلوبہ سطح پر پہنچ جاتا ہے کو وہ کمپریسر کو بند کردیتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کمپریسر کو زیادہ دیر تک کام کرنا پڑتا ہے اگر درجہ حرارت کم ترسطح پر برقرار رکھا جاتا ہے، یعنی یہ زیادہ کام کرے گا اور زیادہ بجلی کا استعمال کرے گا(اگر درجہ حرارت کو 24ڈگری سیلسیس کے مقابلے میں 18ڈگری پربرقرار رکھاجاتا ہے، چونکہ کمپریسر اسی بجلی اور اسی وولٹیج پر کام کرتاہے۔

سوال:11 یہ تحریک ہندوستان میں کیوں ضروری ہے؟َ

جواب: بیورو آف انرجی ایفیشی اینسی نے موجودہ بازار میں رجحان کو دھیان میں رکھتے ہوئے تخمینہ لگایا ہے کہ ہندوستان میں 2030ء تک ایئرکنڈیشنگ کی وجہ سے کل کنکٹیڈ لوڈ تقریباً 200 جی ڈبلیو ہوجائے گااور اس میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے، کیونکہ فی الحال صرف 6 فیصد گھر ہی ایک یا دو ایئر کنڈیشنرس استعمال کرتے ہیں۔ اگر یہ اقدامات تمام صارفین کے ذریعہ اپنا لئے جائیں تو بھارت 23 بلین بجلی کے یونٹوں کی بچت کرسکتا ہے۔ فی الحال، ایئر کنڈیشنر کی کل تنصیبی صلاحیت تقریباً 80 ملین ٹی آر ہے، جس میں 2030ء تقریباً 250 ملین ٹی آر کا اضافہ ہوجائے گا۔

سوال:12 کیا ہندوستان پہلا ملک ہے جس نے اس طرح کا قدم اٹھایا ہے؟

جواب: نہیں، جاپان اور امریکا جیسے ممالک نے پہلے سے ہی ایئرکنڈیشنز کی فنکشننگ کے لئے ضوابط طے کرلئے ہیں۔ جاپان نے ایئر کنڈیشنرز کے لئے ڈیفالٹ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس مقرر کیا ہے، جبکہ امریکا میں کیلی فورنیا جیسے ملک نے ایئر کنڈیشنر کی حدود کو 26 ڈگری سیلسیس کردیا ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget