نئی دہلی، سینٹر فار یونائٹیڈ نیشنز پیس کیپنگ(سی یو این پی کے) یعنی مرکز برائے اقوام متحدہ قیام امن ، ہند اور گلوبل سینٹر فار دی ریسپونسبلٹی ٹو پروٹیکٹ نے مشترکہ طورپر بطور تجربہ شہریوں کے تحفظ اور تحفظ کی ذمہ داری (آر 2 پی) سے متعلق تربیت دہندگان کی تربیت (ٹی او ٹی)کے کورس کا آغاز کیا ہے۔ یہ پروگرام مانک شا سینٹر، نئی دہلی، ہند میں 18 سے 22 جون تک چلے گا۔
اس پروگرام میں 30 افسر شرکت کررہے ہیں، جن میں 8 دوستانہ تعلقات رکھنے والے بیرونی ممالک سے ہیں۔افتتاحی تقریب میں گلوبل سینٹر فار ریسپونسبلٹی ٹو پروٹیکٹ کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ سویتا پانڈوے نے سیٹنگ دی کنٹکسٹ کی کارروائی انجام دی، جس کے بعد اسٹاف ڈیوٹیز کے ڈائریکٹر جنرل ، لیفٹیننٹ جنرل اجے کمار شرما نے افتتاحی خطبہ دیا۔
یہ کورس اقوام متحدہ کی قیام امن کی کارروائیوں میں اپنے فوجیوں کو بھیج کر تعاون دینے والے سرگرم ملکوں کے اوسط درجے کے فوجی اہلکاروں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔اس ٹریننگ کا مقصد تجربہ کار ٹرینر تیار کرنا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو فی الحال متعلقہ قیام امن ٹریننگ سینٹرز پر تعیناتی سے پہلے کی تربیت دے رہے ہیں یا وہ اہلکار ہیں، جنہوں نے حال میں اقوام متحدہ کے قیام امن سے متعلق مشنوں کا تجربہ حاصل کیا ہے اور جو قیام امن سے متعلق اداروں میں ٹریننگ کی ذمہ داری نبھاسکتے ہیں۔اس میں وہ افسران بھی شامل ہیں، جن کی نشاندہی پی او سی مینڈٹ کے ذریعے قیام امن سے متعلق مشنوں میں تعیناتی کے لئے کی گئی ہے۔
एक टिप्पणी भेजें