Halloween Costume ideas 2015

متعلقہ اضلاع کو ترقی یافتہ اضلاع میں تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں

نئی دہلی، انسانی وسائل کی ترقی و فروغ کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ضلعی تعلیمی افسران سے کہا ہے کہ وہ توقعاتی اضلاع کو ترقیاتی اضلاع میں بدلنے کے عمل میں کلیدی کردار ادا کریں۔ وزیر موصوف ڈی آئی ای ٹی، ایس سی ای آر ٹی، ریاستی نوڈل افسران اور مرکزی وزارتوں وغیرہ پر مشتمل ضلعی تعلیمی افسران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔ ان تمام وزارتوں اور محکموں کا تعلق توقعاتی اضلاع کی تبدیلی سے ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جب تک ہم تعلیم کو معقول انداز میں ترقی نہیں دیں گے، اضلاع کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ 

کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ اسی طریقے سے کوئی بھی ضلع تعلیم کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ضلعی تعلیمی افسران کے سامنے ایک حقیقی چنوتی درپیش ہے اور وہ چنوتی یہ ہے کہ وہ سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر سے بہتر بنائیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سمگر شکشا کے تحت فنڈ یعنی سرمائے کی قلت کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا اور اس سرمائے کا استعمال توقعاتی اضلاع میں تعلیم کو ترقی دینے کے لئے کیا جائے گا۔

فروغ وسائل انسانی کے وزیر نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جنوری 2018 میں توقعاتی اضلاع کی تبدیلی کا پروگرام شروع کیا تھا، جس کا مقصد یہ تھا کہ 28 ریاستوں کے 100 اضلاع کی ہیئت بدل دی جائے۔ ان اضلاع کو 49 کلیدی کارکردگی انڈیکیٹروں والے اضلاع کے زمرے میں منقسم کیا گیا ہے اور ان کے پانچ سیکٹر نیتی آیوگ نے طے کئے ہیں۔ تعلیم ان میں سے ایک شعبہ ہے اور اسے 30 فیصد کی اہمیت حاصل ہے۔

جناب جاوڈیکر نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں کلیدی کارکردگی کے اشاریے میں پرائمری سے لے کر اَپر پرائمری تک، اور اَپر پرائمری سے لے کر سیکنڈری اسکولوں تک تبدیلی کے عمل کو عملی شکل دینے کی بات شامل ہے، اس میں اسکولوں میں بچیوں کے لئے باقاعدہ کارکردہ بیت الخلاؤں کی تعمیر ، پینے کے پانی کی دستیابی، نصابی کتابوں کی تعلیمی اجلاس کے آغاز سے ایک مہینے کے اندر فراہمی، ان اسکولوں میں ثانوی اسکولی سطح پر بجلی کی دستیابی، ابتدائی اسکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کا تناسب آر ٹی ای میں متذکرہ معیارات کے مطابق ہونا، درجہ تین، درجہ پانچ اور درجہ آٹھ میں لسانیات، ریاضی جیسے مضامین میں تدریسی نتائج کی باقاعدہ معیاربندی اور زنانہ خواندگی جیسی باتیں شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گرام سوراج ابھیان کا آغاز 17 فلیگ شپ پروگراموں کے تحت تمام پروگراموں میں درکار نشانوں کے حصول کی غرض سے کیا گیا تھا۔ اب ان کی توسیع تمام تر پانچ شعبوں کے لئے کردی گئی ہے، جن کا تعلق توقعاتی اضلاع کی تبدیلی کے ہدف سے ہے اور اس کے تحت تمام توقعاتی اضلاع کو زیراحاطہ لایا جانا ہے۔ ضلعی تعلیمی افسران کو گاؤں کی سطح پر تمام کلیدی کارکردگی اشاریوں پر مبنی اعداد و شمار کو اس پورٹل پر اَپلوڈ کرنا چاہئے، جو دیہی ترقیاتی کی وزارت کے ذریعے وضع کیا جارہا ہے اور یہ کام ضلعی سطح پر اس پورٹل پر ہوگا ۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget