نئی دہلی، وی وی آئی پیز (انتہائی اہم شخصیات) کی سکیورٹی کے بندوبست پر وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ حال ہی میں وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو روڈ شو کے دوران وی وی آئی پیز کے لئے سکیورٹی کے بندوبست سے متعلق پہلے جاری کردہ رہنما خطوط ؍اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کا اعادہ کیا ہے۔ یہ رہنما خطوط ؍ایس او پی نئے نہیں ہیں،
بلکہ موجودہ رہنما خطوط کا اعادہ کیا گیا ہے اور وزیر وں یا دیگر اہم شخصیات سے متعلق کوئی خصوصی حوالہ نہیں دیا گیا ہے۔ ان رہنما خطوط ؍ایس او پیز کے ذریعے کوئی نئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے، بلکہ پہلے سے موجودہ پروٹوکول وغیرہ کا اعادہ کیا گیا ہے۔
एक टिप्पणी भेजें