نئی دہلی، صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر جے پی نڈا نے یہاں وزرائے صحت کی کانفرنس میں آیوشمان بھارت، نیشنل ہیلتھ پروٹکشن مشن (اے بی- این ایچ پی ایم) کی شروعات کے تئیں اپنے عزم کی پابندی کے اظہار کے لئے 20 ریاستوں کے وزرائے صحت کے ساتھ ایک مفاہمتی عراضداشت کا تبادلہ کیا۔ اس تقریب میں صحت اور کنبہ بہبود کے وزرائے مملکت اشونی کمار چوبے، محترمہ انوپریہ پٹیل، نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت، نیتی آیوگ کے رکن صحت ڈاکٹر ونود پال، وزارت صحت کی سکریٹری محترمہ پریتی سووان، اے بی –این ایچ پی ایم کے سی ای او نابج اندو بھوشن بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا کہ خدمت خلق کا وسیع موقع فراہم کرنے کے لئے ہم وزیراعظم کےنہایت مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پہل سے ملک میں صفائی صحت کا پس منظر نامہ تبدیل ہوجائے گا اور لوگ ساتھ ملکر کام کریں گے۔ ساتھ سیکھیں گے کہ تاکہ دنیا کی اس سب سے بڑی صحت ، بیمہ اسکیم کو کامیاب بنانے کے لئے ہم امدادی وفاق کے جذبہ کے ساتھ کام کرسکیں ۔
جے پی نڈا نے زور دے کر کہا کہ اس اسکیم کی کامیابی ، ریاستوں کی سرگرم شراکت میں مضمر ہے۔ ریاستوں کو اپنی اسکیمیں بنانے کی ضرورت ہے جبکہ مرکز تمام ممکنہ لچک اور مدد کے ساتھ پالیسی فریم ورک ڈیزائن کرے گا۔ انہوں نے کہا مفاہمتی عرضداشت کا تبادلہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان شراکت داری کو حتمی شکل دینے میں ایک اہم قدم ہے۔
جےپی نڈا نےمزید کہا کہ اے بی –این ایچ پی ایم تقریباً 50 کروڑ افراد (10 تقریباً 10 کروڑ کنبوں) کی حفاظت کرے گا۔
پورے ہندستان میں پینل میں درج سرکاری اور پرائیوٹ دونوں طرح کے اسپتالوں میں استفادہ کنندہ کنبوں کے سالانہ 5 لاکھ روپے تک کی کیش لیس اور پیپر لیس خدمات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکیم کے تحت آنے والے استفادہ کنندگان ہندستان میں کہیں بھی اس خدمت کو حاصل کرسکتےہیں اور اس سے یہ بھی امید ہے کہ صحت کو لاحق خطرات کی صورت میں مالی خطرات کو کم کرکے نشان زد کنبوں کو کافی راحت ملے گی۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ صحت حکومت کی پالیسی کا مرکز ہے اور یہ اسے جامع طور پر صحت مند دیکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے بی-این ایچ پی ایم عوام کو تحفظ فراہم کرے گا اور اسی کے ساتھ ساتھ صحت اور تندرستی (ایچ اینڈ ڈبلیو سی) کے مراکز جامع حفظان صحت خدمات مہیا کریں گے۔ ایم اینڈ ڈبلیو سی غیر متعددی امراض، دانتوں کے امراض ، دماغی ،پیری صحت، مسکن علاج وغیرہ میں احتیاطی اور تدابیری حفظان صحت مہیا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عام غیر متعدد امراض جیسے ذیابیطس ، ہائپر ٹنشن اور تپ دق اور جژام کے ساتھ عام کینسر کے معاملات کے تعلق سے متعدد اقدامات کئے ہیں جسے ملک پر امراض کے بوجھ کو کم کرنے میں یقینی طو رپر مدد ملے گی۔
صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے کہا کہ آیوشمان بھارت -نیشنل ہیلتھ پروٹکشن مشن (اے بی-این ایچ پی ایم) کا علاج کے دوران مریضوں کی جیپ پر پڑھنے والے بوجھ کو کم کرے گا۔ جناب چوبے نے مزید کہا کہ یہ اسکیم ملک کے کسی بھی سرکاری یا پرائیوٹ اسپتال میں کیش لیس فائدہ اٹھائے گی اور اسے حاشیہ پر رہنے والے اور آسانی سے متاثر ہونے والے طبقات کے لئے مساوی معیاری حفظان صحت تک رسائی یقینی ہوگی۔
صحت اور کنبہ بہبود کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے کہا کہ این ایچ پی ایم حفظان صحت خدمات کی فراہمی کی جانب ایک جامع پہل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ثانوی اور ثالثی اسپتالوں میں داخلے اور حفظان سہولت کی خدمات میں نمایاں طور پر بہتری آئے گی۔
एक टिप्पणी भेजें