نئی دہلی۔ محکمہ آثار قدیمہ نے نئی دہلی کےتاریخی پرانے قلعہ میں اہم تحفظاتی ، تجدیدی اور ترقیاتی کام شروع کیے ہیں ۔ ایک انوکھی پہل کرتے ہوئے محکمہ آثار قدیمہ نے قدیم اشیاء جمع کرنے کے مرکزی سیکشن (سی اے سی) کے مرمت اور تجدید کا کام شروع کیا ہے ۔
سی اے سی سیکشن کوایک ماڈرن گیلری میں تبدیل کیا جارہا ہے جس میں پہلی بار مرکزی ایشیا سے ہرپّا ، موہن جوڈارو، ٹکشیلا، چانہو دارو اور نیز ہندوستان سے کالی بنگن، ہستیناپور، اریکامیدو، تاملوک وغیرہ کے برتن اور نوادرات کی نمائش کی جائے گی ۔ یہ بات طے ہوچکی ہے کہ پرانا قلعہ کے سی اے سی سیکشن میں کل دو لاکھ سے زیادہ برتن اور نوادرات موجود ہیں ۔
پرانا قلعہ کے ارد گرد کے علاقوں کی صفائی کے ذریعہ احیائے کے لیے اہم ترقیاتی کام بھی شروع کیے گئے ہیں جس کی تکمیل عنقریب ہونے کی توقع ہے۔ اسی طرح پرانا قلعہ میں شاندار مسجداور دیگر ڈھانچوں کو روشن کرنے کا کام بھی شروع کیا جائے گاجیسا کہ دیگر تاریخی باقیات کے ساتھ کیا گیا ہے ۔ بیت الخلاء کا کمپلیکس، عوام کے پینے کے پانی کی سہولیات ، لال پتھروں والے کوڑے دان رکھنے ، پارکنگ کی سہولیات فراہم کرنے اور اشاعتی کاؤنٹر کی تنصیب کا کام بھی جنگی پیمانے پر جاری ہے ۔
एक टिप्पणी भेजें