نئی دہلی۔ صدر رام ناتھ کووند نےانڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آر) کے ساتویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا اگرچہ یہ ادارہ ابھی نوخیز ہے تاہم ہمارے ملک کا ایک بہت ہی اہم تعلیمی و تحقیقی مرکز ہے ۔ اس نے بڑی تیزی سے سائنسی ترقی کے حصول میں دلچسپی رکھنے والے طلباء اور اساتذہ کے لیے شمالی ہندوستان کے اہم ترین اداروں میں سے ایک ادارے کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی ہے ۔ بنیادی سائنسی تحقیق کی سہولیات فراہم کرنے اور فروغ دینے اور اسے ہندوستان اور ہمارے معاشرہ کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنے مینڈیٹ کا بحسن و خوبی استعمال کیا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج موہالی کو علم کی معیشت، اطلاعاتی ٹکنالوجی ، بایو ٹکنالوجی، بایو انفارمیٹکس اور متعلقہ شعبوں کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم آئی آئی ایس ای آر کونہ صرف ایک امتیازی ادارہ کی حیثیت سے بلکہ اسے پورے ماحولیات کے مرکز کے طور پر دیکھیں۔ اسی طرح اس ادارے کو فروغ پانا چاہیے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سائنسی تحقیق کا مقصد تین سطحوں پر مشتمل ہے ۔ صدر جمہوریہ نے آئی آئی ایس ای آر کے طلباء سے اپیل کی کہ وہ ان تینوں اختراعات کو ذہن نشیں کر لیں اگر وہ بلندی کو چھونا چاہتے ہیں ۔
एक टिप्पणी भेजें