نئی دہلی۔ ارکان پارلیمنٹ اورکل 62 فوجی چھاؤنیوں کے منتخب نائب صدور کے ساتھ 4 مئی 2018 کو فوجی چھاؤنیوں سے متعلق امور پر بات چیت کرنے کے لیے وزیر دفاع محترمہ سیتا رمن کے ذریعہ بلائی گئی میٹنگ کی بنیاد پر وزارت دفاع نے تمام امور خاص طور پر وہ امور جو فوجی چھاؤنیوں میں سڑکوں کو بند کرنے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے بھی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت ، سکریٹری دفاع جناب سنجے مترا اور وزارت دفاع کے اعلی حکام کے ساتھ مذکورہ امور کا جائزہ لیا ۔
محترمہ سیتا رمن کے جائزے کی بنیاد پر پہلے قدم کے طور پر درج ذیل فیصلے کیے گئے :
فوجی چھاؤنیوں میں سبھی بند سڑکوں کو فوری طور پر کھول دیا جائے
انفرادی سڑک کو بند کرنے سے متعلق امور کاموجودہ ضابطوں کے مطابق از سر نو جائزہ لیا جائے گا اور کسی بھی سڑک کو بند کرنے سے متعلق امور کے بارے میں کوئی فیصلہ مناسب کاروائی کے بعد ہی کیا جائے گا۔
ایک آسان اور تفصیلی ایس او پی عنقریب جاری کیا جائے گا جس میں مقامی لوگ اور فوج کی ضروریات کا مشترکہ طور پرملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔
एक टिप्पणी भेजें