1- ڈاکٹربرووا کینسرانسٹی ٹیوٹ ، گواہاٹی کوایٹمی توانائی کے محکمے (ڈی اے ای)کےزیرتحویل لیاجانا اوراسے ٹاٹامیموریل سینٹراور ڈی اے ای کے امداد یافتہ اداروں کے زیراختیاردیاجانا۔
2- طبی ، نیم طبی اورمعاون عملے کی 166اسامیوں کی گنجائش کے ذریعہ اضافی افرادی قوت کی فراہمی
یہ فیصلہ شمال مشرقی خطے میں کینسرلاحق ہونے کے افزوں معاملات کے سامنے آنے ، کینسرکے معالجے کی محدود سہولتوں کی دستیابی اور اس سلسلے میں مزید تحقیق کے لئے درکارہسپتال سپورٹ فراہم کرنے کی ضرورت کے پیش نظرلیاگیاہے ۔
اس انسٹی ٹیوٹ کو مستحکم بنانے کے لئے مجموعی طورپردرکارغیرریکرنگ ( دائمی ) اخراجات کا تخمینہ 150کروڑ روپے اور سالانہ ریکرنگ (جاری)اخراجات کا تخمینہ 50-45سے کروڑروپے کا لگایاہے۔
پس منظر:
بروواکینسرانسٹی ٹیوٹ ہندوستان کے شمال مشرقی خطے میں گواہاٹی میں 1974میں کینسرکے معالجے اورتحقیق کے مقصد سے ایک رضاکارادارے کے ذریعہ قائم کیاگیاتھا۔حکومت آسام نے اس ادارے کو اس کے تمام اثاثوں اورواجبات کی ذمہ داریوں سمیت 1986میں اپنی تحویل لے لیاتھا اورایٹمی توانائی کے محکمے (ڈی اے ای) اور اس ادارے کے انتظام سے متعلق شمال مشرقی کونسل کے ساتھ ایک سہ فریقی معاہدہ کیاتھا۔ اس ادارے میں فی الحال 209بستروں والا اسپتال اورازحدنگہداشت (آئی سی یو) والے بستروں کا انتظام ہے ۔
کینسرکی تحقیق اورمعالجے کے شعبے میں ایٹمی توانائی کے محکمے (ڈی اے ای ) کے زیرتحویل ٹاٹامیموریل ہوسپٹل ایک متقدر تحقیقی ادارہ ہے ۔ ٹی ایم سی ایٹمی توانائی کے محکمے کے زیراہتمام 1989سے اس کو مالی اورتکنیکی تعاون فراہم کررہاہے ۔
آسام کے وزیراعلیٰ نے اکتوبر2013 میں تجویز پیش کی تھی کہ ادارے کی ترقی کے لئے ایٹمی توانائی کے محکمے کو اس ادارے کو اپنی تحویل میں لے لینا چاہیئے تاکہ یہ ادارہ شمال مشرقی خطے میں کینسرکے مرض کے معالجے ، تعلیم اورتحقیق کے شعبو ں میں عمدگی کا ایک مرکز بن کرابھرسکے ۔
एक टिप्पणी भेजें