Halloween Costume ideas 2015

مشترکہ دفاعی سروسیز امتحان (2)، 2016کے حتمی نتائج کا اعلان

نئی دہلی، اکتوبر2016 میں یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ، کمبائنڈدفاعی سروسیزامتحان (2)2016 کے امتحانات کی بنیاد پرمیرٹ کے لحاظ سے 265(+81+16168)امیدواران کے ناموں کی فہرستیں اوروزارت دفاع کے تحت سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعہ 143ویں کورس کے لئے جو انڈین ملٹری اکیڈمی ، دہرہ دون انڈین نیول اکیڈمی ، ایزھی مالا ، کیرلا ، اورایئرفورس اکیڈمی حیدرآباد ( ماقبل پرواز) تربیتی کورس یعنی کورس نمبر 16ایف /202پی سی کو رس کے لئے درج ذیل ہیں ۔

پہلی تین فہرستوں میں کچھ ایسے امیدواران کے نام بھی شامل ہیں جنھوں نے مختلف کورسوں کے لئے مشترکہ طورپرکامیابی حاصل کی ہے ۔

ایک امیدوار کانام تعطل میں رکھاگیاہے ۔

جیساکہ حکومت کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے، انڈین ملٹری اکیڈمی کے تحت 150اسامیاں ہیں ۔( ان میں سے 19اسامیاں این سی سی ’سی ‘(آرمی ونگ ) سرٹیکیفیٹ ہولڈروں کے لئے ہیں ۔)45اسامیاں نیول اکیڈمی ایزھی مالا، کیرلا ایکزی کیٹو(جنرل سروس ) ان میں چھ اسامیاں این سی سی ’سی ‘ سرٹیفیکٹ ہولڈروں ( نیول ونگ ) کے لئے ہیں اور 32ایئرفورس اکیڈمی حیدرآباد کے لئے ہیں ۔

کمیشن نے سفارش کی ہے کہ 4118، 2488 اور588امیدواران نے انڈین ملٹری اکیڈمی ، انڈین نیول اکیڈمی اورایئرفورس اکیڈمی کے لئے کامیابی حاصل کی ہے ۔ حتمی طورپرکامیاب امیدواران وہی ہیں ، جنھیں ایس ایس بی ٹیسٹ کے بعد کامیاب قراردیاگیاہے جس کااہتمام بری فوج کے صدردفاترکے ذریعہ کیاگیاتھا۔

طبی جانچ پڑتال کے نتائج کو مذکورہ فہرستوں کی تیاری کے وقت مدنظرنہیں رکھاگیاہے۔

ان تمام امیدواران کی تاریخی پیدائش اورتعلیمی استعداد کی جانچ پڑتال ابھی بری فوج کے صدردفاترکی جانب سے جاری ہے لہذا اس مرحلے میں تمام ترامیدواران کی امیدواری عارضی ہے ۔ امیدواران سے گذارش ہے کہ وہ اپنی تاریخ پیدائش ، تعلیمی استعداد ، جیسا کہ انھوں نے دعوی ٰ کیاہے اس کی اصل اسناد اوراس اسناد کی مصدقہ فوٹوکامیاں اپنی اپنی پسند کے مطابق بری فوج کے صدردفاتر، بحریہ کے صدردفاتر، فضائیہ کے صدر دفاترکو ارسال کردیں ۔

اگرکسی امیدوار کے پتے میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی ہےتوایسے امیدوارکو مشورہ دیاجاتاہے کہ وہ فوری طورپراس تبدیلی کی اطلاع براہ راست بری فوج کے صدردفاتر/بحریہ کے صدردفاتر/فضائیہ کے صدردفاترکو دیں ۔

مذکورہ تمام ترنتائج یوپی ایس سی کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.inپربھی دستیاب ہیں ۔ تاہم امیدواران کے ذریعہ حاصل کردہ نمبران مذکورہ ویب سائٹ پرپورا متعلقہ عمل مکمل ہوجانے کے بعد ہی یعنی افسروں کی تربیت کی اکیڈمی برائے کمبائنڈ ڈیفنس سروسیز امتحانات (2)2016 کے ذریعہ حتمی نتائج کے اعلان کے بعد ہی پیش کئے جائیں گے ۔

آئندہ مزید کسی اطلاع کے لئے، امیدواران ،کمیشن کے آفس کے گیٹ ’سی‘ کے نزدیک واقع ،سہولت کاؤنٹرسے، بہ نفس نفیس یابذریعہ ٹیلی فون نمبران 23098543-011/23381125-011/23385271-011پرکسی بھی کام کاج کے دن، صبح 10بجے سے شام 5بجے کے درمیان ،رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget