نئی دہلی، جھریا کول فیلڈ میں میں آتش زدگی اور اس کے بعد کوئلے کے وزارت کے ذریعہ موصولہ ایڈوائزری پر کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کی وزارت نے مسافروں کی سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے 15 جون سے دھنباد ۔
چندرپورہ ریلوے لائن پر مسافروں اور سامانوں کی آمد و رفت کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے کی وزارت نے 7 ٹرینوں کا روٹ بدلنے، 13 میل ایکسپریس ٹرینوں اور 6 پسنجر ٹرینوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے بورڈ کے ٹریفک رکن محمد جمشید نے اس بات کی جانکاری دینے کے لئے آج ریل بھون میں ایک پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایا کہ اوسطاً اس سیکشن پر روزانہ 11 جوڑی میل / ایکسپریس اور 6 جوڑی پسنجر ٹرینیں چلتی ہیں۔
متاثرہ مسافروں کو موجودہ ضابطوں کے مطابق ان کے رقم واپس کرنے کے لئے خصوصی کاؤنٹر کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو کم سے کم دشواری ہو اس کے لئے سبھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ وہ ٹرینیں جن کا روٹ بدلا گیا ہےیا جنہیں رد کیا گیا ہے
एक टिप्पणी भेजें