Halloween Costume ideas 2015

مہاراجہ ایکسپریس اس سال جون سے مقامی مسافروں پر خصوصی توجہ مرکوز کرکے دو نئے ٹور سرکٹ کی شروعات کرے گی

نئی دہلی، ہندستانی ریلوے کے تحت سرکاری کمپنی انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن لمیٹیڈ (آئی آر سی ٹی سی) نے اس سال اپنی تجرباتی پر تعیش ٹرین مہاراجہ ایکسپریس کے دو نئے سرکٹ کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان دو نئے ٹرپس کو ساؤتھرن سوجورن اور ساؤتھرن جیولز کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں مغربی ہندستان اور جنوبی ہندستان کے تمام اہم مقامات اور منازل شامل ہوں گے۔

 ساؤتھرن سوجورن کے تحت گوا ، ہیمپی ، میسور، ارناکولم اور تری وندرم کو شامل کیا جائے گا۔ جبکہ ساؤتھرن جیولز کے تحت چٹی ناد، مہابلی پورم، میسور ، ہیمپی اور گوا کو شامل کیا جائے گا۔

مہاراجہ ایکسپریس ٹرین، پچھلے زمانے کے شاہی سفر کا منظر پیش کرنے کے لئے مشہور و معروف ہے۔ ان دو نئے ٹرپ کی باقاعدہ اور ریگولر شروعات اس سال ستمبر 2017 میں ہوگی ۔ تاہم اس سال کے جون / جولائی کے مانسون موسم میں گھریلو مسافروں اور سیاحوں کو دھیان میں رکھ کر دو نئے ٹور سرکٹ کا منصوبہ تیارکیا گیا ہے۔ 

مانسون اسپیشل ٹرپ کے لئے ہندستانی روپے میں ٹیرف کو متعارف کرایا گیا ہے ۔ گھریلو مسافروں اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے منفعت سے بھرپور آفرز کا بھی پلان ہے۔ اس کے تحت ایک کیبن کو دو لوگ ملکر بک کراسکتے ہیں۔ پہلےبک کرنے والے فرد سے کیبن کی پوری قیمت وصول کی جائے گی جبکہ دوسرا شخص کیبن کے لئے کچھ بھی ادا نہیں کرے گا۔

ساؤتھرن سوجورن ۔ مانسون اسپیشل ٹرین کی شروعات 24 جون 2017 کو ممبئی سے ہوگی اور گوا ، ہیمپی، میسور ، کوچین اور الیپے ہوتے ہوئے تریویندرم میں جاکر ختم ہوگی۔ اسی طرح ساؤتھرن جولز۔ مانسون اسپیشل کی شروعات یکم جولائی 2017 کو تری ویندرم سے ہوگی اور چٹی ناد ، مہابلی پورم، میسور ، ہیمپی اور گوا ہوتے ہوئے ممبئی میں جاکر ختم ہو جائے گی۔ ہر ایک سفرکی مدت 8 دن اور 7 رات ہوگی۔ 

ساؤتھرن سوجورن کے ریگولر ٹرپ کی شروعات ممبئی سے 9 ستمبر 2017 کو ہوگی اور ساؤتھرن جیولز کی شروعات تریویندرم سے 16 ستمبر 2017 کو ہوگی۔ واضح رہے کہ 2010 میں مہاراجہ ایکسپریس کی شروعات کی گئی تھی۔ تب سے لیکر مہاراجہ ایکسپریس ٹرین دنیا کی سرکردہ پرتعیش ٹرین بن چکی ہے۔ مہاراجہ ایکسپیریس ٹرین 2012 سے لگاتار لیڈنگ لگزری ٹرین آف دی ورلڈ ایوارڈ حاصل کررہی ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget