Halloween Costume ideas 2015

راجستھان کے لئے قومی آفات ریلیف فنڈ (این ڈی آر ایف) سے 588.34 کروڑ روپے کی منظوری

نئی دہلی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے یہاں ریاست راجستھان میں 17-2016 کے خشک سالی (خریف) کے تناظر میں مرکزی امداد کے لئے اعلی سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ خزانہ، تجارتی امور اور دفاع کے وزیرارون جیٹلی ، زراعت اور کسانوں کی بہبودی کے وزیر مملکت ایس ایس اہلوالیہ ، مرکزی داخلہ سکریٹری ، راجیو مہرشی کے علاوہ داخلہ، خزانہ ، زراعت کی وزارتوں اور نیتی آیوگ کے اعلی افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

اس کمیٹی نے ریاست راجستھان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والوں بین وزارتی ، مرکزی ٹیم کی بنیادی رپورٹ پر منصوبے پر غوروخوض کیا۔ اعلی سطح کمیٹی (ایچ ایل سی )نے راجستھان کے لئے قومی آفات ریلیف فنڈ (این ڈی آر ایف) سے 588.34 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget