نئی دہلی ، وزیر اعظم نریندر مودی نے اترا کھنڈ کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے کیدار ناتھ مندر میں پوجا کی اور بڑی تعداد میں وہاں جمع ہوئے لوگوں کو مبارکباد دی ۔ بعد میں وزیر اعظم نے ہری دوار ضلع میں پتنجلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا ۔
انہوں نے سوامی رام دیو اور اچاریہ بال کرشنا کے ہمراہ انسٹی ٹیوٹ میں ڈرگ ڈسکوری اینڈ ریسرچ لیباریٹری کا مختصر دورہ بھی کیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہم اس ثقافتی ورثے کو ہرگز نظر انداز نہیں کریں گے اور نہ ہی بھولیں گے ، جس پر تاریخی اعتبار سے ہمیں فخر ہے ۔
وزیر اعظم نے بین الاقوامی یوگا کے دن کے موقع پر جس قدر ممکن ہو سکے ، بڑی تعداد میں لوگوں کو ایک ساتھ لانے پر زور دیا ۔ انہوں نے نئی صحت پالیسی کا ذکر کیا ، جس میں صحت اور سلامتی کے متعدد پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سووچھتا یا صفائی ستھرائی ، حفظان صحت اور بیماریوں کی روک تھام کے لئے سب سے زیادہ اہم پہلوؤں میں سے ایک ہے ۔ وزیر اعظم نے ورلڈ ہربل انسائیکلو پیڈیا کی پہلی جلد کا بھی رسم اجراء کیا ۔
एक टिप्पणी भेजें