نئی دہلی، چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومت نے رائے پور ضلع میں چونے کے ایک بلاک (کیسلا۔II) کی نیلامی مکمل کرلی ہے جس میں اس وقت 215 ملین ٹن معدنی ذخیرہ ہے۔
کامیاب بولی لگانے والے ہیں میسرز ڈالمیا (بھارت) سیمینٹ۔ اس بلاک میں تخمینہ کے مطابق 10367 کروڑ روپے کے معدنی وسائل ہیں۔ اس سے ریاستی حکومت کو پٹہ کی مدت میں تقریباً 11894 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی۔
رائے پور میں چونے کے اس بلاک کی نیلامی کے ساتھ ہی کل 22 بلاکوں کی نیلامی مکمل ہوچکی ہے جس سے ریاستی حکومت کو پٹہ کی میعاد میں 85253 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی اور ریاستی خزانہ کو اضافہ 67502 کروڑ روپے حاصل ہوں گے۔
एक टिप्पणी भेजें