Halloween Costume ideas 2015

گجرات میں سنچائی ، چارہ پلانٹ اور پینے کے پانی کی سپلائی اسکیموں کا افتتاح کیا

نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے جنوبی گجرات میں باجی پورہ میں جانوروں کے لئے چارہ یعنی سومول کیٹل فیڈ پلانٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے تین لفٹ سنچائی اسکیموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور تاپی ضلع کے ویار اٹاون اور جیسن پور ، ڈولون گروپ کے پینے کے پانی کی سپلائی اسکیم کا بھی افتتاح کیا۔

 اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے طویل مدت کے لئے اس علاقے میں کئے گئے کام کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سومول ، سورت ڈسٹرکٹ کو آپریٹیو ملک پروڈیوسرس یونین لمیٹیڈ نے آس پاس کے علاقوں میں بہت سے لوگوں کو بااختیار بنایا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ امبر گاؤں سے امباجی تک تبدیلی لائی گئی ہے اور اس سے گجرات کے قبائلی طبقوں کو فائدہ ہوا ہے۔ یہاں سومول میں ہم مثبت نتائج دیکھتے ہیں جو اسی صورت میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ جب ہم سہکار (کوآپریٹیو) اور سرکار (گورنمنٹ) مل کر کام کریں۔ وزیراعظم نےکہا کہ سومول ایک اچھی مثال پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاپی ضلع گجرات کا ایک نیا ضلع ہے اور وہ خوش ہیں کہ اس نے غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے۔ 

وزیراعظم نے زرعی سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن کی ضرورت پر زور دیا اور دودھ کی فی کس پیداوار بڑھانے پرتوجہ دی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget