نئی دہلی، صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی، 11 اپریل کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں یوم پبلک سیکٹر کے شاندار موقع پر خطاب کریں گے اور رمرکزی سرکاری شعبے کی صنعتوں (سی پی ایس ای) کو معروف اسکوپ ایوارڈز سے نوازیں گے۔
اس تقریب میں، بھاری صنعتوں اور سرکاری صنعتوں کے مرکزی وزیر اننت جی بھاری صنعتوں اور سرکاری صنعتوں کے وزیر مملکت بابل سپریو بھی اس تقریب میں شرکت کریں گےاور ان کے ہمراہ آئی اے ایس محترمہ سیما بہوگنا، ڈی پی ای کے سکریٹری وید پرکاش ، اسکوپ اور سی ایم ڈی ، ایم ایم سی ٹی کے چیئرمین آر کے بہوگنا، اسکوپ اور سی ایم ڈی ریل تیل کارپوریشن کے نائب چیئرمین ڈاکٹر یو ڈی چولے، اسکوپ کے ڈائریکٹر جنرل اور سرکاری شعبے کے میزبان نمائندے، سینئرسرکاری حکام اور میڈیا کے افراد وغیرہ بھی شرکت کریں گے۔ ایوارڈ تقریب کا انعقاد اسکوپ اور سرکاری صنعتوں کے محکمے(ڈی پی ای) نے مشترکہ طورپر کیا ہے۔
اسکوپ توصیفی ایوارڈز، مختلف اہم میدانوں میں تجارتی عمدگی ، لیاقت اور مسابقتی خصوصیات کے لئے سی پی ایس ای کی اہم حصولیابیوں کو تسلیم کرنے کے لئے عطا کئے جاتے ہیں۔ تقریب میں سی پی ایس ای کے چیف ایگزیکٹیوز، ڈائریکٹرس کےعلاوہ وزراء ، سکریٹری اور دیگر سرکاری حکام شرکت کریں گے۔
एक टिप्पणी भेजें