Halloween Costume ideas 2015

​"باہو بلی ٢-دا کنکلوزن" هندوستان کی سب سے مہنگی فلم

--ممبئی 
باہو بلی ٢-دا کنکلوزن" نے تواریخی اوراق میں ایک ایسی جگہ -
     بنائی ہے کہ کسی دوسری فلم کو اس فلم تک پہچنے میں ایک زمانہ لگ جایئگا.450 کروڑکی لاگت سے بننے والی یہ فلم هندوستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے.


فلم نگاری کے کسی بھی پہلو پہ ہم غور کریں تو اس نے ہر زمرے میں اپنی الگ چھاپ چھوڑی ہے. با ہوبلی٢ کی چاہے کاسٹنگ کی بات ہو یا اس میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر جینیریٹڈ افیکٹس ، اس فلم نے اپنا ایک الگ مقام بنایا ہے. اس فلم کے لئے ایک عالیشان سیٹ ترتیب دیا گیاتھا. اسے اس طرح بنایا گیا ہے کہ شائقین کوفلم دیکھنے کے بعد اس بات کا علم ہونا نہایت ہی مشکل ہوگا کہ فلم میں کتنا اصلی سیٹ ہے اور اس میں کتنے سی جی افیکٹس ہیں. .ایسے ایکشن سیکونس کسی ھندوستانی فلم میں نہیں دیکھے گئے. یہاں تک کہ یہ مناظر 'باہو بلی' اول سے بھی کہیں زیادہ بہترہونگے. 


گزشتہ ٢٠١٥ میں باہو بلی ریلیزہوئی تھی تبھی سے فلم بینوں کواس بات کی توقع تھی کہ اسکا اگلا حصہ انہیں اور زیادہ حیرت زدہ کرنے والا ہے. کیونکہ ان کو اس بات کا جواب نہیں مل پایا تھا کہ 'کڈپپا نے باہو بلی کو کیوں مارا'. ناظرین کے ذھن میں کئی سوال مستقل گونج رہے ہیں. اور ان سب کا جواب جلد از جلد انہیں درکار ہے. اسی لئے انہیں 'باہو بلی٢-دا کنکلوزن' کا بےصبری سے انتظار ہے. 

"با ہو بلی-دا کونکلو زن" کی فلم سازی ہے اے آر کے اے انٹرٹینمنٹ کی اور اس فلم کے ہدایت کار ہیں اس اس راجہ مولی . مرکزی کردار نبھایا ہے پربھاس نے. ان کے علاوہ رانا دگا باتی، تمننا بھاٹیا، انوشکا شیٹی اور ستیاراج اہم کردار میں نظر آئینگے.


یہ فلم ٢٨ اپریل ٢٠١٧ کو ریلیز ہونے والی ہے

______________
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget