Halloween Costume ideas 2015

بھارتی ریلویزکے مسافروں کی سہولت کے لئے موسم گرما میں مختلف اقدامات

نئی دہلی۔ بھارتی ریلویز نے ریل مسافروں کو سہولیات فراہم کرانے کیلئے مختلف اقدام کیے ہیں۔ شدید گرمیوں کے دوران بھارتی ریلویز اپنے مسافروں کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کیے ہیں۔
ریل گاڑی کی رخصتی سے کم سے کم چار گھنٹے پہلے،پہلے ریزرویشن چارٹ کو قطعی شکل دینا۔
پہلا ریزرویشن چارٹ تیار ہوجانے کے بعد،دوسرا ریزرویشن چارٹ تیار ہونے تک، کسی بھی ریزرو ڈ ٹکٹ بُکنگ ونڈو اور 

انٹرنیٹ پر، کرنٹ ٹکٹ بکنگ کی سہولت ۔
آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے مندرجہ ذیل سہولیات آن لائن فراہم کرائی گئی ہیں۔

I۔ وی کلپ اسکیم کے تحت ویٹنگ لسٹ والے مسافروں کو یہ متبادل فراہم کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی دوسری ریل گاڑی میں مزید کرایہ دیے بغیر سفر کرسکتے ہیں یا وہ اپنا پیسہ واپس لے سکتے ہیں۔ یہ سہولت یکم اپریل 2017 سے پہلے بُک کرائے گئے ای ٹکٹس پر بھی دستیاب رہے گی۔

ii ریزرو ٹکٹ ونڈو پر بُک کرائے گئے ٹکٹوں کو آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ یا 139 نمبر کے ذریعے منسوخ کرایا 

جاسکتا ہے۔

iii ای ٹکٹ کی صورت میں ریل میں سوار ہونے کی جگہ کو آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے ریل گاڑی کی رخصتی کے وقت سے کم سے کم 24 گھنٹے پہلے تبدیل کیاجاسکتا ہے۔

iv مسافروں کو وہیل چیئر کی آن لائن بکنگ کی سہولت مفت فراہم کرائی گئی ہے۔

v آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے ریٹائرنگ روم کی آن لائن بکنگ کی سہولت شروع کی گئی ہے۔

vi آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے ڈسپوزیبل بستر خریدے جاسکتے ہیں۔

vii مسافروں کیلئے کھانے کے مزید متبادل میں اضافے کیلئے ای کیٹرنگ شروع کی گئی ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget