نئی دہلی، کامرس اور صنعت کی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے معلومات پر مبنی معیشت کو آسان بنانے میں خدمات سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدمات کا سیکٹر معلومات پر مبنی معیشت کو سہولیت فراہم کرے گا۔ نئی دلی میں خدمات 2017سے متعلق عالمی نمائش کے تیسرے ایڈیشن کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ نمائش کا دائرہ بڑھتا جارہا ہے۔
پہلے ایڈیشن میں خدمات سے متعلق 10نمائش لگائی گئی تھی۔ اس مرتبہ خدمات سے متعلق 20 نمائش لگائی گئی ہیں۔ محترمہ سیتارمن نے سیاحت اور دیگر خدمات کے فروغ کیلئے ای-ویزا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
خدمات کی عالمی نمائش کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام کامرس اور صنعت کی وزارت کی جانب سے کیاجارہا ہے۔جس میں سی آئی آئی اور ایس ای پی سی کا تعاون بھی حاصل ہے۔ مختلف ملکوں کے چھ وزراء خدمات کی عالمی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ خدمات کی عالمی نمائش 2017، 70سے زیادہ ملکوں کے 550نمائش کاروں کو ایک ساتھ لائے گی۔
توقع ہے کہ 20ہزارسےزیادہ لوگ نمائش میں شرکت کریں گے۔ نمائش میں 5ہزار سے زیادہ مٹنگیں ہوں گی اور 30 سے زیادہ سیمیناروں میں مذاکرات ہوں گے۔
एक टिप्पणी भेजें