نئی دہلی، جارجیہ کی معیشت اور ہمہ گیر ترقیات کےوزیر جیورجی گکھاریہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے تجارت اور صنعت کی وزیر محترمہ نرملاسیتا رمن سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی، تجارتی اورسرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ زیادہ جامع اقتصادی تعاون کے لئے سازگارماحول ہموار کرنے کے مقصد سے ایک مشترکہ مطالعہ انجام دیئےجانے کے لئے مشترکہ بیان بھی جاری کیاگیا ہے، جس کا تعلق جمہوریہ ہند اور جارجیہ کے مابین آزادانہ تجارت کے امکانات کا جائزہ لینے اور اس سے متعلق معاہدے سےہے۔ اس معاہدے پر جارجیہ کی معیشت اور ہمہ
گیر ترقیات کے وزیر جیورجی گکھاریہ اور تجارت و صنعت کی وزیر نے اپنے دستخط کئے ہیں۔ مذکورہ مشترکہ افادیت پر مبنی مطالعے کی تکمیل کےبعدجمہوریہ بھارت اور جارجیہ آزادانہ تجارت کے سلسلے میں گفت و شنید کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ اس سے پہلے داخلی ضوابط اور ضروری قاعدہ اور قوانین کے معاملے کو حل کیاجائےگا۔ اس سلسلے میں افادیت پر مبنی مشترکہ مطالعہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، جو دونوں ممالک کے افسران پر مشتمل ہے۔ حکومت ہند کےتحت محکمۂ تجارت کے غیر ملکی تجارت کے جوائنٹ سکریٹری اور جارجیہ کی معیشت اور ہمہ گیر ترقیات کے ڈپٹی وزیر جناب جنادی اَرولادزبھارت اور جارجیہ کی جانب سے اس گروپ کی قیادت کریں گے۔
مشترکہ افادیت پر مبنی مطالعہ گروپ کی تشکیل کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ عمیق اور باقاعدگی پر مبنی آزادانہ تجارت کے مضمرات کا جائزہ لیاجائے۔ مذکورہ مشترکہ افادیت پر مبنی مطالعہ گروپ آزادانہ تجارت کے مضمرات کے ممکنہ امکانات پر تبادلۂ خیالات کرے گااور خصوصی شعبوں کی حساسیت کا تجزیہ کرے گا اور متعلقہ حل کی تجاویز بھی پیش کرے گا۔ دونوں ملکوں کے وزرا نے توقع ظاہر کی ہے کہ مذکورہ مشترکہ افادیت پر مبنی مطالعہ گروپ متعلقہ تجزیہ پر مبنی ایک رپورٹ پیش کرے گا، جس میں سفارشات بھی شامل ہوں گی۔ یہ کام 6 مہینوں کی مدت میں مکمل کر لیاجائےگا۔
واضح رہے کہ بھارت جارجیہ کے ساتھ مثبت تجارتی توازن قائم کئے ہوئے ہے۔ 16-2015کےدوران جارجیہ کو بھارت کی جانب سے 82.57ملین امریکی ڈالر کےبقدربرآمدات کی گئی تھیں اور جارجیہ سے 24.47ملین امریکی ڈالر کے بقدردرآمدات عمل میں آئی تھیں۔ اپریل-فروری17-2016کےدوران جارجیہ کو بھارت کی جانب سے کی جانے والی برآمدت تقریباً 83ملین امریکی ڈالر کے بقدر ہیں۔ 16-2015میں یہ برآمدات 73ملین امریکی ڈالر کے بقدر رہی تھیں اور اسی سلسلے میں جارجیہ سے کی جانے والی درآمد 28ملین امریکی ڈالر کے بقدر رہی ہے، جو 16-2015کے دوران 24ملین ٹن رہی تھی۔
एक टिप्पणी भेजें