Halloween Costume ideas 2015

ملک میں 1110پی ایم بی جے پی کیندرکام کر رہے ہیں

نئی دہلی، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں، جہاز رانی اور کیمیاوی اشیااور کیمیاوی کھادوں کے وزیر مملکت مَن سُکھ لال منڈاویہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہےکہ حکومت ملک میں جنریک ادویہ کے تئیں رسائی کو فروغ دینے اور بیداری پھیلانے کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5اپریل تک 1110 پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی پریوجنا کیندر مصروف عمل ہیں۔ 

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ ملک میں جنریک دواؤں کو فروغ دینے اور کوالٹی کی حامل جنریک ادویہ کی واجب قیمتوں پر دستیابی کے مقصد کے حصول کے لئے ایک ملک گیر مہم پی ایم بی جے پی کے نام سے شروع کی گئی۔ پورے ملک میں خصوصا دیہی علاقوں میں جنریک دواؤں کے تئیں بیداری پیدا کرنے اور ان کا احاطہ بڑھانے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف اقدمات کئے گئے ہیں۔ 

وزیر موصوف نے کہا کہ چونکہ صحت عامہ ایک ریاستی موضوع ہے۔ لہذا زندگی بچانے والی ادویہ سمیت ادویہ کی بہم رسانی مفت بنیادوں پر مریضوں اور عوام تک پہنچانا ریاستی موضوع ہے۔ سرکاری حفظان صحت کے مراکز بنیادی طورپر ریاستی حکومتوں/مرکزی انتظام کے علاقوں کے تحت کام کرتے ہیں۔ وزیرموصوف نے ایوان کو بتایا کہ قومی صحتی مشن این ایچ ایم کے توسط سے ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو صحت عامہ کی سہولت حاصل کرنےوالوں کومفت لازمی ادویہ فراہم کرانے کی گنجائش سمیت حفظان صحت کے ڈلیوری نظام کو مستحکم بنانے کے لئے امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ امداد ریاستی /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی جانب سے ان کے ذریعے اپنے یہاں متعلقہ پروگراموں کے نفاذ میں متذکرہ ضروریات کا لحاظ رکھتے ہوئے فراہم کی جاتی ہے۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget