Halloween Costume ideas 2015

ہندوستان اور فرانس کے مابین ریلویز میں تعاون

نئی دہلی، ریلوے کے وزیر سریش پربھاکر پربھو نے فرانس ریپبلک کےٹرانسپورٹ، سمندری اموراورماہی گیری کےوزیر مملکت ایلین وِدالیزا کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے وزراء کے ہمراہ ان کے وفود بھی تھے۔ 

دونوں ملکوں کے درمیان اس باہمی میٹنگ میں، دونوں فریقین نے اپنے خیالات کےتبادلے کے علاوہ فرینچ نینشنل ریلوے اور بھارتی ریلویز(آئی آر)کےدرمیان طویل عرصے سے جاری تکنیکی تعاون کو یاد کیااور دونوں ممالک کےمابین ریلوے کےمیدان میں تعاون اور رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔

 ملاقات کے دوران فرانس اور ہندوستان کے درمیان درج ذیل خصوصی میدانوں میں توجہ مرکوز کرنے پر معاہدہ ہوا۔ 

• ہائی اسپیڈاور سیمی اسپیڈ ریل۔ 

• موجودہ آپریشنزاور بنیادی ڈھانچے کی جدیدکاری۔

• اسٹیشنوں کی تعمیر نو اور آپریشنز۔ 

• مضافاتی ٹرینس۔

• نظام تحفظ، آپریشنزاورسکیورٹی۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget