نئی دہلی، محنت اور روزگار کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج) بندارودتہ تریہ کی سربراہی میں نئی دلی میں سنٹرل بورڈ(ای پی ایف) کی ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی۔
خدمات کی مؤثر فراہمی اور ای پی ایف رسائی کے فوائد کو وسیع ترکرنے نیز اطلاعاتی ٹیکنالوجی کےمناسب استعمال کے لئے حکومت کی پالیسی کی تعمیل کرتے ہوئے محنت اور روزگار کےوزیر بندارودتہ تریہ آدھار سیڈنگ ایپلیکیشن کا آغاز کیا۔ اس آدھار سیڈنگ ایپلیکیشن کو ای پی ایف او نے کامن سروس سینٹرس (سی ایس سی) اور سی ڈی اے سی کے تعاون سے تیار کیا ہے۔
سی ایس سی، گاؤں کی سطح پر سرکاری اور پرائیویٹ خدمات کی فراہمی کیلئے فرنٹ اینڈ خدمات کی فراہمی پوائنٹ ہیں۔ آدھار سیڈنگ ایپلیکیشن کےنفاذ کےساتھ ہی اب پروویڈنٹ فنڈ ممبریاپنشن یافتگان یو اے این اور آدھار کارڈ کےساتھ ای پی ایف او کے فیلڈدفتر یا سی ایس سی کے کسی بھی آؤٹ لیٹ جا کر اپنا یو اے این آدھار کےساتھ منسلک کراسکتے ہیں۔
بورڈ نے، ای ڈی ایل آئی ممبر کی موت واقع ہونے کی صورت میں کم ازکم 2،50،000روپے(دو لاکھ 50ہزار روپے) کے فوائد کو یقینی بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ دوسال کے تجرباتی پروجیکٹ کے طورپر اسکیم میں ارکان کے سبکدوش ہونے (58کل عمر کے 60سال مکمل ہونے اورکم ازکم 20سال تک کنٹریبیوٹری خدمات انجام دینے کے بعد مستقل معذوری کی صورت میں ارکان کے لئے فوائد کی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔ اس کے بعد اسکیم کا جائزہ لیاجائےگا۔
سنٹرل بورڈ نے یہ نوٹس کیا ہے کہ ای پی ایف او کے تحت 01.01.2017سے31.03.17کےدوران 49،39،929اندراج ہو چکے ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें