نئی دہلی، ڈاکٹر (مس ) موکولیتا وجے ورگیہ نے انسولوینسی اینڈ بینک کرپسی بورڈ آف انڈیا (آئی بی بی آئی) کے کل وقتی ممبر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔
ڈاکٹر وجے ورگیہ ایڈمنسٹریٹیو لاءونگ کی دیکھ بھال کریں گی۔وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، لمیٹیڈ انسولوینسی ایکزامینیشن نیشنل انسولوینسی ایکزامینیشن، فائنانس اور اکاؤنٹس و کمیونی کیشن کی بھی دیکھ بھال کریں گی۔ ڈاکٹر وجے ورگیہ بینک کرپسی قانون ریفارمس کمیٹی بی ایل آر سی کی ایک ممبر ہیں جس کی بنیاد پر انسولوینسی اینڈ بینک کرپسی کو 2016 میں تشکیل دیا گیا ہے۔
انہوں نے قانون و انصاف کی وزارت لیجسلیٹیو محکمے میں ایڈیشنل سکریٹری کی حیثیت سے انسولوینسی اور بینک کرپسی کوڈ 2016 کے مسودے کی تیاری میں نمایاں رول ادا کیا تھا۔ ڈاکٹر وجے ورگیہ ہندوستانی قانونی خدمات کی ایک ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
انہیں قانون کے مختلف شعبوں میں 35 سال کا زبردست تجربہ حاصل ہے وہ قانون سازیہ محکمے میں 100 سے زیادہ قانون سازی تجاویز کی ڈرافٹنگ / ویٹنگ کرچکی ہیں۔ ان کی سابقہ ذمہ داری قانون کی وزارت کے قانون سازی محکمے میں ایڈیشنل سکریٹری کی تھی۔ وہ 6 سال تک قانون کی پریکٹس بھی کرچکی ہیں اور کچھ عرصے کے لئے اندور میں اسسٹنٹ پروفیسر تھیں اور وہ جاپان اور آسٹریلیا میں وزیٹنگ اسکالر رہی ہیں۔ وہ مختلف جریدوں میں بہت سے آرٹیکل شائع کراچکی ہیں۔
محترمہ وجے ورگیہ دو کتابوں کی شریک ادیبہ رہی ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें