Halloween Costume ideas 2015

سرحدوں پر تعینات جوانوں کو غیر معیاری کھانے کی دستیابی

نئی دہلی،  مسلح افواج سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جوانوں کو دستیاب کرائے جانے والے کھانے کے معیار کی جانچ کا نظام نافذ العمل ہے۔ مرکزی مسلح پولیس دستے جن کی تعیناتی فوج کے آپریشنل کنٹرول کے تحت کی جاتی ہے ، وہ اپناراشن ڈیفینس فوڈ اسپسی فکیشن / فوڈسیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے معیارات کے مطابق خریدتے ہیں۔

 مزید برآں آسام رائفلز جیسے کچھ دستوں کے تعلق سے خبر ہے کہ ان کے معاملے میں غذائی ماہرین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جو فوجیوں کی کیلوری سے متعلق ضرورتوں کی بنیاد پر کھانے پینے کا معیاری مینو تیار کرتے ہیں۔ دستوں میں یونٹ میڈیکل افسر / ڈیوٹی افسر / سینئر افسران اپنے دوروں کے دوران ، کھانے کے معیار اور ان کی غذائی قدر کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔

 میس کی ماہوار میٹنگ ہوتی ہے تاکہ شکایتوں پر غور کیا جاسکے اور کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے افواج کو مشورہ دیا ہے کہ سینئر افسران جوانوں کے لئے تیار کئے گئے کھانے میں شامل ہوسکتے ہیں اور معائنہ رجسٹرڈ پر کھانے کے معیار / مقدار کے تعلق سے تصدیقی نوٹ تحریر کرسکتے ہیں۔ 


یہ اطلاع امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے راجیہ سبھا میں لال سنگھ ودودیا کے ذریعہ دریافت کئے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget