Halloween Costume ideas 2015

صدرجمہوریہ نےقومی جیو سائنس ایوارڈز 2016پیش کئے

نئی دہلی،صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب کے دوران قومی جیو سائنس ایوارڈز پیش کیا۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے پاس جیو-سائنٹفک ریسرچ ادارہ جاتی اور تعلیمی دونوں سطح پر ایک مالا مال روایت ہے۔ کانکنی کی وزارت کی جانب سے قائم کردہ قومی جیو-سائنس ایوارڈز جو جیو 

سائنس دانوں کو ان کی خدمات اور سالوں سے کئے گئے انتھک کام کے اعزاز میں دیاجاتا ہے، جو کہ ایک اچھی پہل ہے۔ گزشتہ پانچ دہائیوں میں یہ ایوارڈز جیو سائنس کےشعبے میں سب سے اہم تسلیم کئے جاتے ہیں۔

 اس موقع پر بہت سی شخصیتیں بھی موجود تھیں ، جن میں بجلی ، کوئلہ، نئی اور قابل تجدیدتوانائی کے وزیر مملکت پیوش گوئل ، کانکنی کی وزارت کے سکریٹری ارون کمار، سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری آشوتوش شرمااور جیولوجیکل سروے آف انڈیا کےڈائریکٹرجنرل ایم راجو شامل ہیں۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget