نئی دہلی ، ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے یہاں اعلان کیا ہے کہ اسمارٹ انڈیا ہیکتھن 2017 کا گرینڈ فائنل کا اہتمام یکم اور 2اپریل کو ملک بھر میں 26 مختلف مقامات پر منعقد ہوگا۔
ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت اس پہل قدمی میں ایک مقتدر شراکت دار کے طور پر شریک ہے۔ اس پہل قدمی کا افتتاح انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کےذریعہ 9 نومبر 2016 کو نئی دہلی میں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسمارٹ انڈیا ہیکتھن 2017 کے تحت طلبا کی خلاقیت اور مہارت وغیرہ کو بروئے کار لایا جاتا ہے اور اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا مہم ، انداز حیات اور حکمرانی کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے حل تلاش کئے جاتے ہیں اور شہریوں کو یہ موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ بھارت کو درپیش زبردست مسائل کے حل کے لئے جدید ترین تجاویز اور نظریات پیش کرسکیں۔
एक टिप्पणी भेजें