نئی دہلی ، براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ نے 18۔2017 کے جائزہ برس کے لئے انکم ٹیکس رٹرن فارم (آئی ٹی آر فارم) مشتہر کردیئے ہیں۔ مشتہر کردہ آئی ٹی آر فارم میں ایک بڑی اصلاح یہ کی گئی ہے کہ اسی ایک صفحے کا سہل آئی ٹی آر فارم۔ 1 (سہج) بنادیا گیا ہے۔
یہ آئی ٹی آر فار۔1 (سہج) ہر اس شخص کے ذریعہ بھرا جاسکتا ہے جس کی آمدنی 50 لاکھ روپے تک ہو اور جسے تنخواہ ، ون ہاؤس پراپرٹی/ دیگر آمدنی (سود وغیرہ) سے سرمایہ حاصل ہوتا ہو۔ آئی ٹی آرفارم۔1 (سہج) کے مختلف حصوں جن کا تعلق انکم کے شمار اور کٹوتی وغیرہ سے تھا کو جائز اور معقول ترین بنادیا گیا ہے اور اس لحاظ سے اسے بھرنے کےلئے آسان کردیا گیا ہے۔
اس کے نتیجے میں انفرادی ٹیکس دہندگان کو فارم بھرنے میں کافی آسانی ہونے کی توقع ہے۔ اس پہل قدمی سے ایسے زائد از 2 کروڑ ٹیکس دہندگان کو فائدہ حاصل ہوگا جو اس سہل فارم پر اپنی آمدنی کا گوشوارہ پیش کرنا چاہیں گے۔
اسی طرح سے آئی ٹی آر فارم کی تعداد موجود 9 سے گھٹاکر 7 کردی گئی ہے۔ موجودہ آئی ٹی آر فارم ، آئی ٹی آر۔2 آئی ٹی آر ۔2 اے اور آئی ٹی آر 3 کو معقول ترین بنادیا گیا ہے اور تمام 3 فارموں کے کے بدلے میں صرف ایک فارم یعنی آئی ٹی آر ۔2 متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں آئی ٹی آر۔4 اور آئی ٹی آر 4ایس (سگم) کا نمبر شمار بدل کر آئی ٹی آر ۔3 اور آئی ٹی آر۔4 (سگم) ہوگیا ہے۔
آئی ٹی آر فارموں کو فائل کرنے کے طریقوں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ ان تمام فارموں کو الیکٹرانک طریقے سے ہی داخل کیا جانا ہے۔ تاہم جہاں رٹرن آئی ٹی آر۔1 (سہج) یا آئی ٹی آر ۔4 (سگم) پر داخل کیا جاتا ہے، اس صورت میں درج ذیل افراد کو اسے کاغذی شکل میں داخل کرنے کا متبادل بھی فراہم کرایا گیا ہے۔
1۔ ایک ایسافرد جس کی عمر 80 برس یا اس سے زائد ہو۔
2۔ کوئی ایسا فرد یا ایچ یو ایف جس کی آمدنی 5 لاکھ روپے سے زائد نہ ہو اور جس نے رٹرن انکم پر کوئی کلیم نہ داخل کیا ہو۔
مذکورہ مشتہر کردہ آئی ٹی آر فارم محکمے کی درج ذیل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔ www.incometaxindia.gov.in
एक टिप्पणी भेजें