نئی دہلی، ریلوے کے وزیر مملکت راجین گوہائین نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والوں کے لیے علیحدہ راستے ہیں۔ ان پر ریلوے کا عملہ تعینات رہتا ہے۔
جس اسٹیشن سے گاڑی شروع ہوئی ہے وہاں جنرل ڈبوں میں مسافروں کے جانے کے لیے قطار بنوائی جاتی ہے۔
پارک کرنے اور پارک نہ کرنے کی جگہوں کی نشاندہی کردی گئی ہے تاکہ بے تکی طرح سے گاڑیاں کھڑی نہ کی جائیں۔ ٹریفک/ مقامی پولیس کے اشتراک سے ٹرافک کے ضابطوں پر عمل ہوتا ہے۔
تہواروں کے موسم میں کامرشیل اور سکیورٹی عملہ خصوصی طور سے تعینات کیا جاتا ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے اہم اسٹیشنوں پر ٹکٹ کی خودکار مشینیں، شہر کے بکنگ آفس، موبائل ایپ وغیرہ فراہم کئے گئے ہیں۔
اہم ریلوے اسٹیشنوں پر عام طور سے اور خاص طور سے تہواروں کے موسم کے دوران سی سی ٹی وی نظام وغیرہ استعمال کئے جاتے ہیں تاکہ ہجوم پر نظر رکھی جاسکے۔
एक टिप्पणी भेजें