نئی دہلی، ہندوستان قابل احترام ہندوستانی مسلح افواج کی طبی خدمات کے ذریعے سری لنکا،بھوٹان، نیپال، افغانستان اور بنگلہ دیش کے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو تربیت دینے میں پیش پیش رہا ہے۔
ادھر بنگلہ دیش کی فوج کے ڈی جی ایم ایس میجر جنرل ایس ایم مطاہر حسین نے ہندوستانی فوج کے لیفٹننٹ جنرل منوج کمار انّی اور ڈی جی ایم ایس لیفٹننٹ جنرل وی نائر سے ملاقات کی اور مریضوں کے علاج سمیت ہندوستانی مسلح افواج کے مسلسل تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔
دورے پر آئے ڈی جی ایم ایس نے ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ طبی معاملات پر ماہرین کا طبی مشورہ بھی حاصل کیا۔ انہوں نے سرجری اور دیگر ٹرانس پلانٹ کے جدید شعبوں میں بھی تکنیکی مشورہ حاصل کیا جس کے لئے میزبان ملک نے خواہش ظاہر کی۔
एक टिप्पणी भेजें