نئی دہلی، آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) پدیسو نائک نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ قدیم طریقہ علاج کسی مریض کا علاج کرتے وقت مجموعی طریق کار اختیار کرتے ہیں جبکہ جدید طریقہ علاج صرف بیماری پر توجہ مرکوز کرتا ہے اس لئے دونوں طریقوں میں بنیادی فرق ہے۔
آیوش کی وزارت نے تین تحقیقی اداروں یعنی سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز، سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوں پیتھی اور سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن کے ذریعہ کینسر، شوگر، دل کے امراض اور اسٹروک کی روک تھام کے لئے آیوروید، ہومیو پیتھک اور یونانی کو یکجا کرنے کا ایک پروگرام چلایا ہے۔
پروگرام کا اصل مقصد ان امراض کی روک تھام اور جلد تشخیص، پیچیدگی کم کرنا اور ان نظاموں کے ذریعہ دواؤں پر انحصار کم کرنا ہے۔
एक टिप्पणी भेजें