Halloween Costume ideas 2015

مرکز کی طرف سے گندم درآمد کرنے کی کوئی تجویز نہیں

نئی دہلی، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر مملکت  سی آر چودھری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مرکز کی طرف سے گیہوں درآمد کرنے کی کوئی تجویز نہین ہے۔ یکم جنوری 2017 تک مرکزی پول میں گیہوں کا اسٹاک 13.747 ملین ٹن تھا جبکہ جنوری سے مارچ کے لئے گیہوں کا اسٹاک 12.8 ملین ٹن تھا جو پی ڈی ایس کے تحت ضرورت پوری کرنے کے لئے مناسب ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر 2016 کو مرکزی پول میں اناج کا اسٹاک 27.55 ملین ٹن تھا جس میں گیہوں 16.5 ملین ٹن اور چاول 11.05 ملین ٹن تھا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ 17۔2016 کے دوران ربیع مارکیٹنگ سیزن میں گیہوں کی خریداری 22.961 ملین ٹن تھی جبکہ 16۔2015 میں ربیع مارکیٹنگ سیزن میں یہ خریداری 28.088 ملین ٹن تھی اور 15۔2014 میں 28.23 ملین ٹن تھی۔

 تمام لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے حکومت ہند نے 23 ستمبر 2016 کے نوٹیفکیشن کے مطابق درآمد ڈیوٹی میں 25 فیصد سے گھٹاکر 10 فیصد کردی تھی اور پھر 8 دسمبر 2016 کے نوٹیفکیشن کے مطابق 10 فیصد سے گھٹاکر صفر فیصد کردی تھی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget