نئی دہلی، داخلی امور کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے اہم تنصیبات اور قومی اثاثوں کے تحفظ میں سینٹرل انڈیسٹریل سکیورٹی فورس سی آئی ایس ایف کے گونا گو کردار کے لئے اس کی تعریف کی۔
غازی آباد میں سی آئی ایس ایف کے 48 ویں یوم تاسیس پر ایک پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کرن رجیجو نے کہا کہ سی آئی ایس ایف نے جیسے اقوام متحدہ کے پرچم تلے تعینات کیا گیا تھا، نومبر 2016 میں ہیتی میں پرامن صدارتی چناؤ کے انعقادمیں نمایاں رول ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ایس ایف کو کٹھمنڈو میں ہندوستانی سفارت خانہ میں تعینات کیا گیا ہے۔
کرن رجیجو نے کہا کہ سی آئی ایس ایف آج سرکاری عمارتوں کی حفاظت کرتی ہے اور ہوائی اڈوں ،بندرگاہوں، ایٹمی پاور پلانٹوں اور خلائی تحقیق کی تنصیبات جیسی اہم تنصیبات کو سلامتی فراہم کراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سال سے دلی میٹرو کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے جس میں 30 لاکھ سے زیادہ مسافر ہر روز سفر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ س آئی ایس ایف اس وقت 78 انتہائی اہم شخصیات کو بھی سکیورٹی فراہم کررہی ہے۔ کرن رجیجو نے اس سال کی یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران بہترین مارچنگ دستہ ٹرافی حاصل کرنے کے لئے فورس کو مبارکباد بھی دی۔
اپنے خطاب میں سی آئی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل او پی سنگھ نے کہا کہ برسلز میں قائم ایئرپورٹ کونسل انٹرنیشنل کے ذریعہ بہت سے ہوائی اڈوں پر سی آئی ایس ایف کی سکیورٹی کو دنیا میں بہترین قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر جناب رجیجو نے سی آئی ایس ایف کے جوانوں کو تمغے پیش کئے اور پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔
एक टिप्पणी भेजें