Halloween Costume ideas 2015

نریندر کمار نے مرکزی آبی کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا


نئی دہلی، مرکزی آبی انجینئرنگ خدمات (1979 بیچ) کے ایک آفیسر نریندر کمار نے مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) کے چیئرمین کے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

 نریندر کمار کی پیدائش 11 اکتوبر 1957 میں ہوئی۔ انھوں نے آئی آئی ٹی رڑکی سے سول انجینئرنگ میں اپنی بی ای کی ڈگری حاصل کی۔ اور آئی آئی ٹی دہلی میں اسٹرکچرل انجینئرنگ سے ایم ٹیک کیا۔ انھوں نے اپنی قابلیت کی بنا پر سی ڈبلیو سی میں مختلف عہدوں کی یعنی ڈیزائن آرگنائزیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، پروجیکٹ اپریزل ڈائریکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈیم سیفٹی آرگنائزیشن اینڈ مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

 انھوں نے 2002 سے 2005 تک آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی بحالی کی وزارت کے کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ ونگ میں سینئر جوائنٹ کمشنر کے عہدے کی ذمہ داری بھی نبھائی۔ 2009 سے 2011 کے دوران وہ شیلانگ میں برہم پتر اور براک بیسن میں چیف انجینئر کے عہدے پر فائز تھے۔

 انھوں نے 2011 سے 2014 کے دوران آبی وسائل، دریاؤں کے فروغ اور گنگا کی بحالی کی وزارت کے بی اینڈ بی ونگ میں کمشنر کے عہدے کی حیثیت سے کام کیا۔ ڈیلفٹ، لندن، بیجنگ، بھوٹان وغیرہ میں جناب کمار کے مختلف بین الاقوامی تربیتی پروگراموں میں شرکت کی اور یونیسکو۔ آئی ایچ ای میں مختلف کمیٹوں کے لیے اپنی خدمات انجام دیں۔

 موصوف ملک کے سیلاب کے خطرے والے علاقوں کے سائنسی تجزیے کی ماہرین کمیٹی اور ہندوستان کے دریاؤں کے موسمیاتی مطالعے کے لیے قائمہ کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔ انھوں نے مرکزی آبی کمیشن میں اکتوبر 2014 میں رکن کی ذمہ داری بھی نبھائی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget