Halloween Costume ideas 2015

نئی دہلی میں ہند میں خواتین اور کھیلوں پر کانفرنس

نئی دہلی، خواتی کے عالمی دن کے موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت 8 مارچ کو ہندوستان میں خواتین اور کھیلوں پر ایک کانفرنس کا اہتمام کررہی ہے۔ دن بھر چلنے والی کانفرنس میں کھیلوں کی طرف عورتوں کو زیادہ سے زیادہ راغب کرنے اور ان کی کھیلوں کے تئیں حوصلہ افزائی کرنے کے لئے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 
کانفرنس کا افتتاح نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب وجے گوئل کریں گے۔ توقع ہے کہ کانفرنس میں کھیل سے وابستہ بہت سی خاتون شخصیات حصہ لیں گی۔ اس کانفرنس کا مقصد ان مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کرنا ہے جو کھیلوں کے شعبے میں خواتین ایتھلیٹس یا کوچز سامنا کررہی ہیں۔ جن دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا ان میں لڑکیوں اور خواتین کوچوں کے لئے محفوظ مقامات کی تشکیل اسپورٹس کمپلکس میں جنسی ہراساں کرنے کو قطعی برداشت نہ کرنا کھیل اداروں، فیڈریشنوں اور دیگر کھیل اداروں میں خواتین کی نمائندگی اور خواتین ایتھلیٹس کی حمایت کے سلسلے میں صنفی برابری شامل ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget