Halloween Costume ideas 2015

صدر جمہوریہ پروقار ناری شکتی پرسکار 2016 پیش کریں گے

نئی دہلی، صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نئی دلی میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں ناری شکتی پرسکار 2016 پیش کریں گے۔ خواتین کی حصولیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت ہند ممتاز خواتین اور اداروں کو خواتین کو با اختیار بنانے کے تئیں ان کی خدمات کے اعتراف میں ناری شکتی پرسکار عطا کرتا ہے۔ 
یہ ایوارڈ ان خواتین اور اداروں کی طرف سے کی گئی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے جو انہوں نے خواتین خصوصاً حساس اور محروم خواتین کے کاز کے لئے غیر معمولی خدمات پیش کرکے کی ہیں۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے ممتاز خواتین اداروں اور تنظیموں کے لئے قومی سطح کے تین ایوارڈ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پرسکار تمام ہندوستانی اداروں، تنظیموں اور افراد کے لئے کھلے ہیں۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کام کرنے پر ریاستی سرکاروں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ ، متعلقہ مرکزی وزارتوں/ محکموں، غیر سرکاری تنظیموں، یونیورسٹیوں / اداروں، پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر کے اداروں (پی ایس یو ایس) کی نامزدگیاں مدعوکی ہیں ۔ البتہ غیر معمولی معاملوں میں سلیکشن کمیٹی اپنے طور سے ایوارڈ کے لئے کسی شخص یا ادارہ کی سفارش کرسکتی ہے۔

ایک اسکریننگ کمیٹی ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کی فہرست کی جانچ کرے گی اور پھراسے مختصر کرے گی نیز اس مقصد کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مجاز اتھارٹی کے ذریعہ پرسکاروں کے لئے نامزدگی کی گئی یا سفارش کی گئی تنظیموں اور افراد کی حصولیابیوں پر غور کرے گی۔

جن افراد، تنظیموں اور اداروں کو ایوارڈ پیش کئے جائیں گے ان کا حتمی سلیکشن نیشنل سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔ یہ کمیٹی اسکریننگ کمیٹی کی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھے گی۔ اس سال خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی نے ایواڈ کی تعداد میں 31 تک کا اضافہ کرنے پر متفقہ طور پر رضامندی ظاہر کی ہے کیونکہ مزید لوگ انعام کے مستحق پائے گئے ہیں اور عمر کے ضابطے میں بھی چھوٹ دی گئی ہے ۔ ناری شکتی ایوارڈز 1999 میں شروع کئے گئے تھے اور رہنما خطوط 2015 میں ازسرنو ترتیب دیئے گئے تھے۔ ناری شکتی ایوارڈ اداروں اور افراد کے لئے ایک لاکھ روپے نقد اور ایک توصیف نامہ پر مشتمل ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget