Halloween Costume ideas 2015

ریلوے کی کھانے پینے کی نئی پالیسی کے تحت سبھی اسٹیشنوں پر کھانے پینے کی چھوٹی اکائیوں کے ہرزمرے میں عورتوں کو 33فیصد ذیلی کوٹہ

نئی دہلی، ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے حال ہی میں کھانے پینے کی نئی پالیسی 2017 کا آغاز کیاتھا، جس میں کئی نئے فریقوں کو شامل کیاگیا۔ ان میں عورتوں کے لئے خصوصی مشق بھی شامل کی گئی ہے۔

 اس پالیسی کے تحت ہر ایک ریزرو کیٹرنگ اکائیوں میں عورتوں کو 33فیصد کا ذیلی کوٹہ دیا جائے گا تاکہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کو بڑھاوا مل سکے۔ یہ فیصلہ ریلوے بجٹ 17-2016کے اعلان کے مطابق ہے۔ مائنرکیٹرنگ یونٹس(اسٹالوں، ٹرالیوں، خونچوں) میں ریزرویشن کی موجودہ حیثیت۔ 

• اے1، اے، بی اور سی زمرے کے اسٹیشن 25فیصد اکائیاں مختلف زمروں کے لئے محفوظ ہیں، جن میں درج فہرست ذات(6فیصد)، درج فہرست قبائل (40فیصد)بی پی ایل (3فیصد)او بی سی(3فیصد)اقلیتیں(3فیصد)مجاہدین آزادی(4فیصد)اور جسمانی طور پر معذور افراد (دو فیصد)۔ 

• ڈی، ای اور ایف زمرے کے اسٹیشن 49.5فیصد اکائیاں مختلف زمروں کے لئے محفوظ ہیں۔ جن میں ایس سی(12فیصد)ایس ٹی(8فیصد) او بی سی (2فیصد)اور اقلیتیں (9.5فیصد)۔ 

• سبھی زمرے کے اسٹیشنوں پر مائنر(چھوٹی) کھانے پینے کی اکائیوں کے ہر ایک زمرے کی تقسیم کے مدنظر عورتوں کو 33فیصد ذیلی کوٹہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے اے-1، اے و بی اور سی زمرے کے اسٹیشنوں میں عورتوں کو کم سے کم 8فیصد اسٹال ہر زمرے میں حاصل ہوں گے۔ اس طرح ڈی، ای اور ایف زمرے کے اسٹیشنوں پر کم سے کم 17فیصد حاصل ہوں گے۔ 

• ہندوستانی ریلویز میں تقریباً 8 ہزار چھوٹی کھانے پینے کی اکائیاں ہیں۔ 

• اس پرویژن کے تحت ریلویز اس بات کو یقینی بنائے گا کہ خواتین کی شرکت کسی بھی طرح ایک مخصوص سطح سے کم نہ ہو پائے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget