نئی دہلی۔ ہریانہ کے کرنال ضلع کے مدھوبن علاقے میں ہریانہ پولیس اکیڈمی میں فنگر پرنٹ بیورو (ایف پی بی ایکس ) کے ڈائرکٹروں کی دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہاہے۔ یہ کانفرنس جرائم سے متعلق ریکارڈ کے قومی بیورو (این سی آر بی) اور ہریانہ پولیس کے اشتراک سے 30 اور 31 مارچ کو منعقد کی جارہی ہے۔
جیلوں کے ڈائرکٹر جنرل یشپال سنگھل اس دو روزہ کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ ہریانہ پولیس کے ڈی جی پی ڈاکٹر کے پی سنگھ اور این سی آر بی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایش کمار اس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ امید ہے کہ اس کانفرنس میں مختلف ایف پی بی ایکس کے 100 سے زیادہ مندوبین، این سی آر بی اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔
اس کانفرنس میں مختلف ایف پی بی ایکس سے تعلق رکھنے والی تازہ ترین ترقی ، تحقیقی مقالے ، صلاحیت سازی ، آر اینڈ ڈی اور انتظامی معاملات ، نیز فنگر پرنٹس سے متعلق دیگر قانونی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ پنجاب اور دلّی کی یونیورسٹیوں کی طرف سے کچھ مقالات بھی پیش کیے جائیں گے۔
کانفرنس کے اختتامی دن 31 مارچ کو پنجاب اور ہریانہ کے ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس سوریہ کانت اختتامی اجلاس میں مہمان خصوصی ہوں گے اور مندوبین سے خطاب کریں گے۔
एक टिप्पणी भेजें