Halloween Costume ideas 2015

وی او چدمبرانار پورٹ ٹرسٹ میں سیفٹی ہفتہ کا افتتاح

نئی دہلی،  وی او چدمبرانار پورٹ ٹرسٹ میں 46 ویں سیفٹی وویک تقریب کا افتتاح کیا گیا تھا۔ سال 2017 کے لئے سیفٹی وویک تقریب وی او چدمبرانار پورٹ ٹرسٹ کے ٹریفک منیجر یو راجندرن کی طرف سے سیفٹی جلوس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ جلوس میں پورٹ (بندرگاہ) کے افسروں اور ملازمین کے علاوہ پورٹ یوزرس کے ملازمین اور شراکت داروں نے شرکت کی تھی۔ 

کثیر مقصدی مال میں افتتاحی تقریب میں وی او چدمبرانار پورٹ ٹرسٹ کے ڈپٹی چیئرمین ایس نٹ راجن نے سیفٹی پرچم لہرایا اور تحفظ کے عہد کا حلف دلایا۔

ایس نٹ راجن نے صدارتی خطبہ دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پورٹ تمام ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے سرگرم رہا ہے تاکہ کام کے ایک محفوظ ماحول کی راہ ہموار کی جاسکے اور بندرگاہ تک جانے والی چھ لائن والی سڑکوں کی توسیع کی جاسکے جس سےٹرکوں کی آسانی سے آمد و رفت ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ ایریا میں چلنے والے ٹرکوں کی رفتار کی نگرانی کے لئے تمام سڑکوں پر رفتار نگرانی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget