Halloween Costume ideas 2015

بین الاقوامی اسمارٹ گرڈ ایکشن نیٹ ور کی 13 ویں ایگزیکیٹوی میٹنگ کا افتتاح

نئی دہلی، بجلی کی وزارت گڑگاؤں کے پاور گرڈ کارپوریٹ سینٹر میں بین الاقوامی اسمارٹ گرڈ ایکشن نیٹ ورک (آئی ایس جی اے این) کی 13 ویں ایگزیکیٹیو کمیٹ کی میٹنگ کی میزبانی کررہی ہے۔ آئی ایس جی اے این کی یہ پہلی ایگزیکیٹیو کمیٹی میٹنگ ہے جو ہندوستان میں ہورہی ہے اور اس کے 6، 7 اور مارچ کو کئی اجلاس ہوں گے۔

آئی ایس جی اے این پریزیڈیم کے چیئرمین مائیکل ڈی نگرس، پاور گرڈ کے سی ایم ڈی، آئی ایس جھا اور بجلی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار ورما نے مشعل جلاکر آئی ایس جی اے این ایگزیکیٹیو کمیٹی کا افتتاح کیا۔ 

افتتاحی اجلاس میں ورما نے آئی ایس جی اے این برادری کی گائڈینس کے لئے اسمارٹ گرڈ اور ماڈل اسمارٹ گرڈ ریگولیشن پر بھارت کے تربیتی موڈیول کے بارے میں جانکاری دی۔

آئی ایس جی اے این کی 13 ویں ایگزیکیٹیو میٹنگ میں ہوئے فیصلوں اور کاموں سے ہندوستان میں اسمارٹ گرڈ لاگو کرنے کے کام کو حوصلہ ملے گا۔ آئی ایس جی اے این کا مقصد اسمارٹ گرڈ ٹیکنالوجیوں/ پریکٹس کی سمجھداری میں سدھار کرنا اور متعلقہ سرکاری پالیسیوں کو اپنانے کے سلسلے میں حوصلہ دینا ہے۔ دنیا میں اسمارٹ گرڈ کے شعبے میں معلومات ایک دوسرے کو فراہم کرنے، تکنیکی امداد اور پروجیکٹ رابطے سے ہندوستان میں اسمارٹ گرڈ ٹیکنالوجیاں لگانے میں مدد ملے گی۔

آئی ایس جی اے این بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے تحت ایک سمجھوتہ ہے اور ا س میں دنیا بھر کے 25 ملکوں کے نمائندے ہیں۔ ہندوستان آئی ایس جی اے این کا ایک بانی ممبر ہے اور بجلی کی وزارت (تقسیم) کے جوائنٹ سکریٹری ہندوستان ایک ممبر نمائندے ہیں۔ آئی ایس جی اے این سرکاروں کے بیچ اشتراک کے لئے ایک میکانزم پیدا کرتا ہے تاکہ اسمارٹ گرڈ ٹیکنالوجیوں پریکٹس اور نظام کی ترقی کو آگے بڑھایا جاسکے۔

آسٹریا، بیلجئم، کناڈا، فرانس، جرمنی، ہندوستان، اٹلی، جاپان، کوریا، ناروے، روس، جنوبی افریقہ، سنگاپور، اسپین، سوئڈن، سوئٹزرلینڈ، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے کل 36 نمائندے اس میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget