نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر میں خواتین سرپنچوں کے ایک کنونشن یعنی سوؤچھ شکتی 2017سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایسا موقع ہے، جب ان سرپنچوں کو اعزاز سے نوازا جارہا ہے، جنہوں نے سوؤچھ بھارت کی مہم میں زبردست تعاون دیا ہے۔ انہوں نےمہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ہم لوگ مہاتما گاندھی کی 150ویں پیدائش کی سالگرہ منائیں گے، جنہوں نے کہا تھا کہ صفائی ستھرائی سیاسی آزادی سے کہیں زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گزارش کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے تئیں بیدارہوئے اس جوش و جذبے کو برقرار رکھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوؤچھتا یا صفائی کو ایک عادت کے طور پر اپنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم صفائی ستھرائی پر مبنی ماحول کی تشکیل کرتے ہیں اور گندگی صاف کرتے ہیں، تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ نادار طبقے کو ہوتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج جن خواتین کو اعزاز سے نوازا جارہا ہے، انہوں نے اپنے کارہائے نمایاں سے بہت سارے مفروضوں کو غلط ثابت کر دیا ہے اور یہ ثابت کرکے دکھایا ہے کہ دیہی بھارت میں کس طرح سے ایک مثبت تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔
جناب نریندر مودی نے کہا کہ جب میں خواتین سرپنچوں سے ملتا ہوں، تو مجھے ان میں مثبت تبدیلی لانے کےان کے ارادے کا احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواتین سرپنچ ایک عمدگی پر مبنی تبدیلی لانا چاہتی ہیں۔
‘‘ بیٹی بچاؤ – بیٹی پڑھاؤ’’ پہل قدمی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین سرپنچوں والے گاؤں، بچیوں کے جنین کو رحم مادر میں ہی ختم کرنے کی روک تھام کی مہم میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تفریق پر مبنی انداز فکر تسلیم نہیں کیا جاسکتا اور لڑکے لڑکیاں دونوں کو تعلیم تک یکساں طور پر رسائی حاصل ہونی چاہئے۔
ٹیکنالوجی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہمارے گاؤں میں واضح تبدیلی لا سکتی ہے۔ ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کے کارہائے نمایاں پورے ملک کے لئے باعث ترغیب ہیں۔
۰۰۰۰۰
एक टिप्पणी भेजें