نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ایم حامد انصاری نے کہا ہے کہ پہلے انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن ممالک کے لیڈروں کے سربراہ اجلاس کے نتائج تسلی بخش رہے ہیں ۔ حامد انصاری اس اجلاس میں شرکت کے بعد جکارتہ سے وطن واپس آتے ہوئے فضائیہ کے خصوصی طیارے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے ۔
دہشت گردی پر اس ایسوسی ایشن کے نظرئیے کے تعلق سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں حامد انصاری نے کہا کہ اس سربراہ اجلاس میں دہشت گردی سے بچاؤ اور اس کا جواب دینے اور متشدد انتہا پسندی پر ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، جو اس معاملے میں خطے کے نظریات کی ہم آہنگی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی قسم کا تشدد ایک ناپسندید ہ چیز ہے۔ بالخصوص مہذب سماج کے لئے اور لوگوں نے اب یہ بات محسوس کرنی شروع کردی ہے کہ تشدد کا ہر قیمت پر مقابلہ کرنا چاہئے ۔ اب یہ خیال کہ کوئی بھی شخص کسی بھی طریقے سے دہشت گردی انجام دینے کے بعد بچ کرنکل جائے گا۔
سری لنکا کی بحریہ کے ذریعہ مبینہ طور سے ہندوستانی ماہی گیر پرفائر کردینے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نائب صدر
موصوف نے کہا کہ انہوں نے اس سربراہ اجلاس کے موقع پر سری لنکا کے صدر مملکت سے ملاقات کے دوران اس معاملے پر بات کی ہے اور
سری لنکا کے صدر نے انہیں بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر سری لنکا کی بحریہ کے کمانڈر سے بات کی ہے اور کمانڈ ر موصوف نے انہیں بتایا ہے کہ سری لنکا کی جانب سے ایسی کوئی حرکت نہیں کی گئی ہے ۔اس کے ساتھ ہی صدر سری لنکا نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات جاری کئے جانے کے احکام صادر کردئے ہیں۔
آئی او آر اے کے وجود سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ موصوف نے کہا کہ بنگلورو میں 2011 کے اجلاس میں انڈین اوشین رم پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کی جارہی ہے اور انڈونیشیا اس سے پہلے شناخت کئے گئے بنیادی شعبوں کو آگے بڑھانے کیا کوششیں کررہا ہے ۔ اب اس ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں پر ایک نئےسرے سے بھروسہ کیا جانے لگا ہے اور اب یہ 21 شریک ملکو ں کا ایک جامع ادارہ بن گیا ہے ۔
آئی او آر اے سینٹر آف ایکسی لینس (آئی سی ای ) کی تشکیل سے متعلق ہندوستانی تجویز پرایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب حامد انصاری نے کہا کہ اس ایسوسی ایشن کے تمام رکن ممالک بحری امور اور مفادات سے متعلق ا مور پر خاص طورسے توجہ مرکوز کرکے کا م کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں پہلا کام معلومات یکجا کرنا ہوگا ۔ ہندوستان کو اس کوشش میں دلچسپی ہے اور اسے مہارت بھی ہے کیونکہ یہ ایک آن لائن نظام ہوگا ،جس سے کوئی بھی رابطہ قائم کرکے اپنا مشورہ یا معلومات دے سکے گا۔
انڈونیشیا کی برآمدات میں اضافے کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں جناب حامد انصاری نے بتایا کہ اس معاملے پر انڈونیشا کے صدر سے گفتگو کی گئی ہے اور ہندوستان اور انڈونیشیا کے تعلقات کو وسعت دینے میں زبردست دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ آج دفاعی سازوسامان کی خریداری اور فارماسیوٹیکل شعبے کے سازوسامان کی خریدار ی جیسے دو اہم شعبوں پر خاص طور سے توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔
एक टिप्पणी भेजें