نئیدہلی ، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ 9 اپریل کو بین ریاستی کونسل کی گیارہویں قائمہ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ میں پنچھی کمیشن برائے مرکز۔ ریاست تعلقات کی سفارشارت پر تبادلہ خیالات کئے جائیں گے۔
مذکورہ قائمہ کمیٹی کے اراکین میں وزیر خارجہ ، خزانہ اور کمپنی امور کے وزیر، شہری ترقیات، ہاؤسنگ اور شہری انسداد غربت و اطلاعات و نشریات کے وزیر ، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں و جہاز رانی کی وزیر اور آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، پنجاب ، راجستھان، تریپورہ اور اترپردیش کے وزرائے اعلی کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پنچھی کمیشن 2005 میں مشتہر کیا گیا تھا اور اس نے 2010 میں اپنی رپورٹ پیش کردی تھی۔ پنچھی کمیشن کے سفارشات سات جلدوں پر مشتمل ہے اور ان کا تعلق بھارت میں مرکز۔ ریاست کے مابین تعلقات ، آئین کی حکمرانی اور مرکز۔ ریاستی تعلقات کے انتظام سے ہے۔ مرکز۔ ریاست مالی تعلقات اور منصوبہ بندی، مقامی لوکل سیلف گورنمنٹ اور لامرکزی حکمرانی، داخلی سلامتی، فوجداری انصاف اور مرکز۔ ریاست تعاون، ماحولیات، قدرتی وسائل اور بنیادی ڈھانچہ و سماجی ۔ اقتصادی ترقیات، پبلک پالیسی اور اچھی حکمرانی سے ہے۔
متعلقہ مرکزی وزارتوں اور تمام ریاستوں حکومتوں نے اس رپورٹ میں جو سفارشات پیش کی گئی ہیں ان کے سلسلے اپنی جانب تفصیلی تبصرے ارسال کرکے اچھے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان تبصروں کا تجزیہ کیا جاچکا ہے اور اس اعلی سطحی فورم میں ان تبصروں پر تبادلہ خیالات کئے جائیں گے۔
एक टिप्पणी भेजें