دہلی ، ہاؤسنگ اور شہری انسداد غربت کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا میں ایک ستارہ سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ گجرات پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحتشہری غربا کے لئے واجبی لاگت والے مکانات تعمیر کرنے کے معاملے میں سب سے آگے ہے۔
اس یوجنا کا آغاز 25 جون 2015 کو عمل میں آیا تھا۔ گجرات میں شہری نادار افراد کے لئے اب تک 25873 مکانات تعمیر کئے جاچکے ہیں جو پی ایم وائی (شہری) کے تحت 30 ریاستوں اور مرکزی انتظام کے علاقوں میں تعمیر کئے گئے کل مکانات یعنی 82048 مکانات کے مقابلے میں 32 فیصد ہیں۔
وزیر موصوف نے بتایا ہے کہ گجرات کے بعد راجستھان کا نمبر آتا ہے جہاں اب تک 10805 مکانات تعمیر ہوچکے ہیں۔ (اب تک یہاں کل تعمیر کئے گئے مکانات کے مقابلے 13.17 فیصد )، کرناٹک میں 10447 (12.70 فیصد)، تامل ناڈو میں 6940 (8 فیصد)، مہاراشٹرا 5506 (6.70 فیصد)، اترپردیش میں 3822 (4.65 فیصد)، مدھیہ پردیش میں 2666 (3 فیصد)، بہار میں 2409 (2.90 فیصد)، جموں و کشمیر میں 1986 (2.42 فیصد) اور آندھرا پردیش میں 1650 (2 فیصد) مکانات کی تعمیر عمل میں آچکی ہے۔
شہر کے لحاظ سے احمد آباد کا نمبر دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے اوپر ہے یہاں 10183، جے پور 7434، سورت 5126، راجکوٹ 3817، بنگلور 3428، وڈوڈرا 1665، گیا میں 1334، ٹمکور (کرناٹک)میں 1286، چنئی میں 1279، گلبرگہ (کرناٹک) 1203، جام نگر (گجرات) 1111، دھنباد 1156، وشاکھا پٹنم میں 1094، الور (راجستھان) میں 883 اور رائے بریلی (یو پی) میں 802 مکانات کی تعمیر عمل میں آچکی ہے۔
एक टिप्पणी भेजें