Halloween Costume ideas 2015

دفاعی انتظام کے کالج میں منعقدہ اعلی دفاعی انتظامی کورس۔ 12 کی اختتامی تقریب

دہلی -اعلی دفاعی انتظام کورس۔12 (ایچ ڈی ایم سی۔12) کی اختتامی تقریب دفاعی انتظام کالج واقع سکندر آباد میں منعقد ہوئی۔ ایڈمرل سنیل لانبا جو سی او ایس سی کے چئیرمین اور بحریہ کے عملے کے سربراہ ہیں، نے اس تقریب کی صدارت کی اور اختتامی خطبہ دیا۔

واضح رہے کہ ایچ ڈی ایم سی۔12 کورس 30 مئی 2016 کو شروع کیا گیا تھا جس میں کرنل اور ان کے مساوی دیگر عہدوں کے 150 منتخبہ مندوبین نے جن کا تعلق تینوں خدمات سے تھا، حصہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کورس ایسا تھا کہ جس میں دوست غیر ممالک یعنی بنگلہ دیش۔ نائیجیریا، ایران، ویتنام اور سری لنکا کے مندوبین نے بھی حصہ لیا۔

مذکورہ کورس کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد کامیاب مندوبین کو انتظامی مطالعات میں فضیلت کی ڈگری یعنی ماسٹر ڈگری عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے تفویض کی گئی اور آل انڈیا مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے اپنی جانب سے مینجمنٹ میں ایڈوانس کورس مکمل کرنے کے اعتراف میں اپنی جانب سے سرٹی فکیٹ پیش کئے۔

اپنے خیرمقدمی کلمات میں ریئر ایڈمرل دشنیت سنگھ چوہان جو سی ڈی ایم کے کمانڈنٹ ہیں ، نے ، گزشتہ برس کی تعلیمی مصروفیات اور سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا اور مندوبین کی بہتر کارکردگی کے لئے ان کی تعریف کی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget