دہلی ، مواصلات کے وزیر منوج سنہا نے میں اور بیرون ملک کب اسکاؤٹس کے صد سالہ برس کے موقع پر ایک یادگاری’ کب اسکاؤٹس‘ ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اسکاؤٹنگ کا مقصد نوجوانوں کو جسمانی، ذہنی، روحانی لحاظ سے ایسی ترقی کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں آگے چل کر ازحد مثبت کردار ادا کرسکیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت اسکاؤٹس گائڈ نے ملک کی مجموعی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا اور اب یہ لوگ سڑک اور ریل سلامتی ، سووچھ بھارت مشن اور قدرتی آفات کی صورت میں بھی سرگرمی سے کردار ادا کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
سنہا نے امید ظاہر کی کہ اسکاؤٹس مستقبل میں بھی ایسا ہی اہم کرادار ادا کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ کب اسکاؤٹنگ 8 سے 11 برس کی عمر کےبچوں کے لئے تشکیل دی گئی ہے اور کبنگ کے تحت کھیل کود، کہانی قصے، ڈراموں میں شرکت، دستکاری اور اسٹارٹسٹ اور بیج وغیرہ کی سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں۔
اس کے برعکس اسکاؤٹنگ کو 11 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لئے وضع کیا گیا تھا تاکہ وہ پبلک پارکوں، کھلی جگہوں اور جہاں کہیں دیگر مناسب جگہ ہو وہاں اپنی سرگرمیاں انجام دے سکیں۔
سنہا نے کہا کہ اسکاؤٹنگ کا مشن نوجوانوں کی تعلیم میں تعاون فراہم کرنا ہے اور یہ تعاون اسکاؤٹ عہد بندی اور قانون کی بنیاد پر ایک اقدار پر مبنی نظام کے ذریعہ فراہم کرایا جاتا ہے تاکہ ایک بہتر دنیا کی تعمیر عمل میں آسکے جہاں افراد انفرادی طور پر ازخود تکمیل کے حامل ہوں اور معاشرے میں مثبت کرادار ادا کرسکیں۔
एक टिप्पणी भेजें