Halloween Costume ideas 2015

ریاستوں میں آنگن واڑیوں کی جدید کاری کیلئے 534کروڑ روپے جاری کئے گئے

نئی دہلی، بچوں کی مربوط ترقی کی خدمات (آئی سی ڈی ایس) اسکیم کو مستحکم اورجدید بنانے کی خاطر دو لاکھ آنگن واڑی مرکزوں کی جدید کاری کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 87293 آنگن واڑی مرکزوں کی جدید کاری کیلئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 53394.62 لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مہاتماگاندھی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت آئی سی ڈی سی اسکیم کیلئے چار لاکھ آنگن واڑی مرکزوں کی عمارتوں کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے۔ 

اس مقصد کیلئے دیہی ترقیات کی وزارت، پنچایتی راج کی وزارت اور عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے 17 فروری 2016 کو مشترکہ رہنما خطوط جاری کئے تھے۔ ان رہنما خطوط کے تحت آنگن واڑی مرکزوں میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے چودھویں مالی کمیشن کے تحت پنچایتی راج اداروں کے پاس دستیاب فنڈ استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔ 

آنگن واڑی ورکروں کو وقتا فوقتا حکومت کے ذریعے مقرر کردہ ماہانہ مشاہرہ دیا جاتا ہے۔ فی الحال آنگن واڑی ورکروں کو تین ہزار روپے ماہانا کا مشاہدہ دیا جاتا ہے۔ جبکہ آنگن واڑی ہیلپروں کو 1500 روپے مہینہ اور منی آنگن واڑی ورکروں کو 2250 روپے ماہانہ دیئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ ریاستیں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے آنگن واڑی ورکروں اور آنگن واڑی ہیلپروں کو اپنے وسائل سے کچھ اضافی مشاہرہ بھی دیتی ہیں۔ 

آنگن واڑی ورکروں؍ آنگن واڑی ہیلپروں کو مشاہرے کے علاوہ مندرجہ ذیل سہولیات بھی دی جاتی ہیں: 0 سال میں 20 دن کی اتفاقی چھٹیاں۔ 

1 180 دن کی زچگی کی مع تنخواہ کی چھٹیاں۔ 

2 سپروائزروں کی 50 فیصد خالی آسامیاں آنگن واڑی ورکروں کیلئے ریزرو۔ 

3 25 فیصد آنگن واڑی ورکروں کی بھرتی آنگن واڑی ہیلپروں کے ذریعے۔ 

4 آنگن واڑی ورکروں؍آنگن واڑی ہیلپروں کیلئے آنگن واڑی کاریہ کرتی بیمہ یوجنا۔ 

عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ مینکا گاندھی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مذکورہ بالا معلومات فراہم کی۔ 

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget