Halloween Costume ideas 2015

پانچ سالہ مشن کے لیے تلنگانہ سے متعلق اٹل مشن سرمایہ کاری کے اقدامات کو منظوری

نئی دہلی،  شہری تجدید کاری اور تبدیلی سے متعلق اٹل مشن (اے ایم آر یو ٹی) کی مرکزی امداد یافتہ اسکیم کے تحت  تلنگانہ کے 12 مشن شہروں میں2019-20تک بنیادی شہری ڈھانچے کو بہتر بنانے میں 1673 کروڑ کی لاگت آئے گی۔

شہری ترقی کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے اگلے تین مالی سالوں یعنی 2017 سے 2020 تک کے لیے اٹل مشن کے تحت 703 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے۔ ریاست کے سالانہ کارروائی منصوبوں کے تحت ریاستی حکومت کی پیش کردہ تجویز کے مطابق اس سے پہلے شہری ترقی کی وزارت نے 2015-16کے لیے 415 کروڑ اور 2016-17 کے لیے 555 کروڑ روپئے کی منظوری دی تھی۔

شہری ترقی کی وزارت پانچ سالہ مشن مدت کیلئے 832 کروڑ روپئے کی کل مرکزی مالی امداد فراہم کرتی ہے جو کہ تلنگانہ کے 12 مشن شہروں اور قصبوں میں آنے والی کل لاگت کا تقریباً نصف ہے۔ 2017-20 کے لیے منظور شدہ 703 کروڑ روپئے میں سے 560 کروڑ روپئے پانی کی سپلائی کے پروجیکٹوں، 126 کروڑ روپئے گندے پانی کی نکاسی کے نیٹ ورک کی توسیع اور مشن شہروں میں پارکوں اور سبز مقامات کی ترقی کیلئے 17 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ اس میں سے ایک بڑا حصہ یعنی 424 اعشاریہ 26 روپئے وارنگل میں پانی کی سپلائی کے پروجیکٹوں پر خرچ کئے جائیں گے۔

تلنگانہ حکومت نے2015-17 کے لیے متعدد قصبوں اور شہروں سے متعلق منظور شدہ تجاویز کی بنیاد پر اگلے تین سالوں میں مختلف مشن شہروں میں اخراجات کی تجویز پیش کی ہے۔ اے ایم آر یو ٹی کے تحت گندے پانی کی نکاسی اور نالی کے نیٹ ورک کی توسیع کرکےمشن شہروں کے تمام شہری گھرانوں میں پانی کے نل کی فراہمی اور روزانہ فی کس 135 لیٹر پانی کی سپلائی کئے جانے کو ترجیح دی گئی ہے۔

 جبکہ مشن شہروں میں ہر سال کھلے اور سبز مقامات کی ترقی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس مشن کے تحت ہر ایک ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطے میں شہری آبادی اور آئینی شہری مقامی اداروں کی تعداد کی بنیاد پر پانچ سالوں کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لیے مرکزی امداد مختص کی جاتی ہے۔ ایک لاکھ سے زائد آبادی والے شہروں اور قبصوں کو اس مشن میں شامل کیا گیا ہے اور اس کے مطابق پانچ سو مشن شہروں میں تلنگانہ کے 12 شہر اور قصبے آتے ہیں۔

آندھراپردیش کے لیے کل 2890 کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔اس سے پہلےآندھراپردیش کے 33 مشن شہروں کے لیے 2015-20 کی پانچ سالہ مشن مدت کے لیےکل 1057 کروڑ روپیے کی مرکزی مالی امداد کی منظوری دی جاچکی ہے۔ مرکزی حکومت نے 2015-20 میں پانچ سو مشن شہروں میں بنیادی شہری ڈھانچہ کوبہتر بنانے کے لیے پچاس ہزار کروڑ روپیے کی مرکزی مالی امداد کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget